100

احمد پورسیال* *ریسکیو1122 نے ممکنہ فلڈ کے خطرہ کے پیش نظر متاثرہ علاقوں میں 2 ریسکیو فلڈ ایمرجنسی پوسٹیں قائم کر دی ہیں*۔

*احمد پورسیال*
*ریسکیو1122 نے ممکنہ فلڈ کے خطرہ کے پیش نظر متاثرہ علاقوں میں 2 ریسکیو فلڈ ایمرجنسی پوسٹیں قائم کر دی ہیں*۔

*احمد پور سیال*: ضلع جھنگ دو دریاؤں کے درمیان واقع ہے اس وجہ سے ہر سال سیلاب کا خطرہ پیش رہتا ہے اس سال بھی مون سون کے سیزن کے بعد سیلاب کا خطرہ ہے اس حوالے سے ریسکیو1122نے سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں میں ریسکیو فلڈ ایمرجنسی پوسٹیں قائم کر دی ہیں اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسنین نے اپنے بیان میں بتایا کہ ریسکیو اہلکار ہمیشہ کی طرح اس مشکل کی گھڑی میں اپنی عوام کے ساتھ ہیں اور ہر وقت ریسکیو اہلکارفلڈ کے لیےالرٹ ہیں اور ریسکیو 1122نے اپنی تمام تیاریاں پہلے مکمل کر لی تھی اس حوالے سےدو مختلف متاثرہ ولی محمد جھنڈیر احمد پورسیال اور باہو پل گڑھ مہاراجہ شامل ہیں اس کے علاوہ اگر کہیں ضرورت پڑی تو مزید پوسٹیں بھی قائم کی جا سکتی ہیں ریسکیو کے اہلکار مکمل فلڈ آلات کے ساتھ کشتیوں اور بوٹ انجن کے ساتھ موجود ہیں اور کسی بھی فلڈ ایمرجنسی پر متاثرہ افراد کو محفوظ مقام پر پہنچائیں گئے اور ریسکیو اسٹیشن پر بھی ریسکیو سٹاف کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔

*رپورٹ*
سید سجاد حسین شاہ
میڈیا کوارڈی نیٹر

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں