0

*سپورٹس کھلاڑیوں کے لئے بری خبر جھنگ کے سرکاری کھیلوں کے گراؤنڈز کی فیس پانچ ہزار روپے کر دی گئ*

*سپورٹس کھلاڑیوں کے لئے بری خبر جھنگ کے سرکاری کھیلوں کے گراؤنڈز کی فیس پانچ ہزار روپے کر دی گئ*

*500 روپے الگ سے گراؤنڈ کے مالی کو دینا ہونگے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمعیل کی گفتگو*

*سپورٹس کھلاڑی ایک میچ کھیلنے کے 5000 روپے کی رقم کہاں سے دیں کھلاڑیوں کی دہائیاں*

جھنگ (محمد ناصر) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمعیل نے جھنگ کے سرکاری گراؤنڈ کی فیس 5000 روپے کر دی ہے جو کہ گزشتہ سال ایک ہزار روپے سرکاری فیس تھی جسکا سنتے ہی جھنگ کے کھلاڑیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور اعلی حکام سے فوری فیس کم کرنے کا مطالبہ کر دیا تفصیلات کے مطابق سپورٹس کھلاڑیوں کے لئے بری خبر یہ ہے کہ جن گراؤنڈ کی گزشتہ سال سرکاری فیس ایک ہزار روپے تھی اس فیس کو چار دوگنا بڑھا کر پانچ ہزار روپے کر دی گئی ہے جمعہ اور اتوار کو پانچ ہزار روپے جبکہ باقی ہفتہ کے دنوں کی ایک میچ کی فیس تین ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے 500 روپے الگ سے گراؤنڈ کے مالی کو دینا ہونگے فیس بارے جب ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمعیل سے ٹیلی فونک بات ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ ہماری اعلی حکام کے ساتھ میٹنگ ہوئی ہے اور اس میں یہ بات طے کی گئی ہے کہ آپکے متعلقہ جو بھی سرکاری گراؤنڈ ہیں انکی فیس بڑھا دی جائے جس وجہ سے گراؤنڈز کی فیس اب بڑھا دی ہے جبکہ ہمارے زرائع کے مطابق اعلی حکام کی طرف سے جھنگ کے سرکاری گراؤنڈز کی فیس خود ساختہ بڑھائی گئ ہے فیس بڑھنے کا کسی قسم کا کوئی نوٹیفیکیشن نہیں جاری ہوا ہے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سے جب نوٹیفیکیشن کی بات کی گئ تو انکا کہنا ہے ہماری اعلی حکام کے ساتھ میٹنگ ہی نوٹیفیکیشن ہے جبکہ دوسری طرف جھنگ کے سپورٹس کھلاڑیوں میں غم غصہ پایا جا رہا ہے انکا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں کوئی بھی کھلاڑی اتنی بھاری رقم دینے کے لئے تیار نہیں ہوتا ہے جھنگ کے کھلاڑیوں نے اعلی حکام سے سرکاری گراؤنڈ کو کم سے کم فیس پر کھلاڑیوں کو کھیلنے کا مطالبہ کیا ہے

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں