*(لیکوریا کے بہترین نسخہ جات)*
*سفید رطوبت پانی آنا*
*اس بیماری کو لڑکیوں و *عورت کا گُھن کہنا چاہیے* *یہ دیمک کی طرح اندر ہی اندر اس کے حُسن و جمال شباب کو چاٹ جاتی ہے. اور عورت دق ٹی بی کی* *مریضہ معلوم ہونے لگتی ہے. یہ مرض کسی بھی عمر میں ہو سکتا ہے*.
اس بیماری میں لڑکیوں, عورتوں کی اندام نہانی رحم سے سفید یا زرد رنگ کی رطوبت نکلا کرتی ہے, کبھی گاڑھی, کبھی پتلی, دودھیے سفید رنگ کی یا زرد رنگ, کبھی کبھی چھیچھڑے بھی نکلا کرتے ہیں اور بو آتی ہے. اس مرض میں چھوٹی لڑکیوں کے اندام نہانی رحم سے سفید رطوبت نکلا کرتی ہے خاص کر خنازیری مزاج والی لڑکیوں میں,
🌅 اسباب مرض
کمی خون, کثرت جماع ملاپ, کثرت ماہواری, بندش و خرابی حیض , ورم رحم, رحم کا ٹل جانا, عرصہ تک بچہ کو دودھ پلانا, سوزاک یا آتشک, وجع المفاصل وغیرہ, ضعف اعصاب, ضعف ہضم, کثرت اولاد
جو مستورات عیاشانہ زندگی بسر کرتی ہیں, کھاتی اچھا ہیں اور کام کم کرتی ہیں یا بالکل نہیں کرتی,
مرطوب اغذیہ کا زیادہ استعمال, جسمانی گرمی, جو عورتیں زیادہ گنجان شہروں میں رہتی ہیں وہ اکثر اس مرض میں مبتلا ہوتی ہیں, بمقابلہ محنت کش اور باقاعدہ زندگی بسر کرتی ہیں, شرم گاہ کی نالی کے ورم سے لیکوریا کی مقدار ہوتی ہے اگر ورم کم ہے تو معمولی رطوبت ہوگی, مردوں میں سوزاک کی بیماری ہو تو عورت کو سوزاک ہو جاتا ہے اور یہ بیماری ہوتی ہے,
🌄 علامات مرض
اس مرض کی پہچان یہ ہے کہ اندام نہانی رحم میں خارش ہوتی ہے اور سفید یا زردی مائل رنگ کا پانی رطوبت نکلتا رہتا ہے, کمر رانوں ٹانگوں میں درد, طبعیت سست اور نڈھال رہتی ہے, کام کرنے کو جی نہیں چاہتا, بعض اوقات پیشاب کرتے وقت درد کا ہونا, ماہواری آنے کے وقت درد ہوتا ہے,
رحم اور اس کے معلقات میں دوران خون کے دوران تیزی کی وجہ سے شرم گاہ اور رحم کی گردن کے غدودں میں اکساہٹ پیدا ہو جاتی ہے, جس کی وجہ سے رطوبت زیادہ ہو جاتی ہے اور مسلسل سیلان کی صورت اختیار کر لیتا ہے,
رطوبت کے ساتھ اکساہٹ, کھجلی, حدت اور جلن بھی شرم گاہ اور اس کے آس پاس حصوں میں پیدا ہو جاتی ہے, رطوبت گاڑھی چیپ چیپی, لیس دار, تاردار یا پانی کی سی.
حیض ماہواری کی بےقاعدگی ,درد تنگی, آلات ہضم کمزور , آنکھوں کے سامنے اندھیرا آ جاتا ہے, سر چکراتا ہے, مریضہ دن بدن کمزور ہوتی جاتی ہے, اس کے چہرے پر خوشی شادمانی بالکل نہیں ہوتی, چڑچڑاپن, غصہ اور غم آ لیتے ہیں,
جماع کے وقت اندام نہانی شرم گاہ میں ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے پانی بھرا ہوا ہے اور اکثر درد کی شکایت, کپڑے گندے ہو جاتے ہیں, مرض پرانا ہو جاےُ تو اس رطوبت سے بدبو آتی ہے,
🎉 نوٹ: مردوں کو عورت یعنی بیوی کے( سوزاک سے شوہر کو کبھی سوزاک نہیں ہو سکتا”) یہ قدرت کی ایک عجیب و غریب حکمت و رحمت ہے,
علاج
😡 علاج علامات اور سبب کے مطابق تجویز کریں
ورم رحم یا رحم ٹل گیا ہو, بندش حیض, کمی خون ,جسمانی کمزوری, جو اسباب ہو اس کے سبب کو بھی دور کریں,
👈 ہمدرد کی مستورین کا باقاعدہ استعمال کرائیں سب خرابیاں دور ٹانک ہے,
👈 معجون سپاری پاک
👈 حب مروارید
اجزاء و ترکیب تیاری : سہاگہ نیم بریاں, مازو سوختہ ہر ایک 5 تولہ, مصطگی 10 تولہ, برادہ کچلہ مدبر 5 تولہ, مروارید, عنبراشہعب ہر ایک سوا تولہ,
ہر ایک دوا کو الگ الگ کھرل کرکے باریک کریں عنبر اشہعب عرق گلاب میں کھرل کر کے تمام ادویہ میں مکس کر لیں اور لبدی بناکر گولیاں بقدر نخود بنا لیں
استعمال ایک گولی صبح اور ایک شام ہمراہ دودھ کھلائیں
👈تریاق السیلان
سیلان الرحم و دیگر امراض رحم, ورم رحم, رطوبت کو جذب کرتی ہے, رحم کو سیکڑتی ہے,
اجزاء و ترکیب تیاری : کشتہ ہڑتال گئودنتی, کاکڑا سینگی, لودھ پٹھانی, سنگجراحت سب ہموزن لے کر باریک کوٹ پیس کر کپڑ چھان کر کے محفوظ کرلیں, یا 4 رتی کی گولیاں بنائیں
استعمال خوراک: 500 ملی گرام یا 1000 ملی گرام صبح و شام ساتھ دودھ, یا دو گولیاں ہمراہ سرد پانی
*👈دیگر نسخہ*
کمرکس, گوند کتیرا ہر ایک 5 تولہ, لودھ پٹھانی 2 تولہ, سپاری تیلیہ 5 تولہ, طباشیر ایک تولہ, سنگ جراحت شگفتہ 2 تولہ, کشتہ بیضہ مرغ 6 ماشہ, الائچی خورد دانہ 1 تولہ, صدف سوختہ 6 ماشہ, شقاقل 3تولہ
سب ادویہ کو باریک پیس کر رکھیں
مقدار خوراک 3 ماشہ تا 2 تولہ
👈 اکسیر دواء لیکوریا
کشتہ مرجان 5 تولہ, ست مازو ایک تولہ خوب کھرل کرکے رکھ لیں,
مقدار خوراک ایک ایک ماشہ صبح و شام ہمراہ مکھن یا خمیرہ گاوزبان
👈 دیگر نسخہ لیکوریا
تمام امراض رحم لیکوریا کے لیے مفید و مجرب ہے,
کشتہ مرجان, کشتہ گئودنتی, ہر ایک دو تولہ, ثعلب مصری, تخم اوٹنگن, تخم گاجر, دانہ الائچی خورد, دار چینی, موچرس, مازوسبز, کشتہ فولاد, ہر ایک دو تولہ, چینی ءسب دوا کے برابر وزن ,
سب کو باریک پیس کر ملائیں
مقدار خوراک 3 ماشہ صبح و شام ہمراہ دودھ
👈 سفوف سیلان الرحم لیکوریا
جملہ شکایات رحم کے لیے
اجزاء و ترکیب تیاری
ستاور, کندر, کمرکس, مصطگی رومی اصلی, ثعلب مصری, الائچی خورد, پھول سپاری, تج, تباشیر, سنگ جراحت شگفتہ, لودھ پٹھانی ہر ایک تین ماشہ, چینی برابر سفوف سب مکس کر لیں,
مقدار استعمال 9 ماشہ ہمراہ دودھ صبح و شام
👈 کشتہ صدف سیپ
صدف انگیٹھی میں سوختہ کرکے باریک پیس کر مثل میدہ بنائیں آدھا گرام سے ایک گرام دودھ کے ساتھ دن میں دو بار
👈 $$ اشوکا سیرپ اور الٹیریس کارڈیل سیرپ الٹرنیٹیو پلائیں
👈 براے لیکوریا و امراض رحم
خشخاش, قلمی شورہ, سنگ جراحت برابر وزن سب ادویہ کا سفوف بنائیں,
مقدار خوراک آدھی چمچ چاےّ والا صبح اور آدھی شام ہمراہ پانی شربت بزوری
👈سفوف سیلان الرحم لیکوریا
جو دوران حمل میں رطوبت کے لیے مفید ہے
کشتہ صدف ایک تولہ, کشتہ عقیق, طباشیر, تالمکھانہ, دانہ الائچی خورد ہر ایک چھ ماشہ, مصری کوزہ 3 تولہ کوٹ چھان کر سفوف بنائیں,
خوراک 3 ماشہ صبح دس بجے ساتھ دودھ یا شربت صندل