1,414

کراچی ) صائمہ بلڈرزکےخریداروں کےلئے مشکلات کھڑی ہوگئی ہیں سندھ کی عدالت عالیہ نے صائمہ بلڈرزکےبانی سلیم ذکی کی کسی بھی جائدادکی منتقلی پرپابندی عائدکردی ہے اوراس سلسلہ میں صوبے کے محکمہ ریونیو اور رجسٹرارکو پابند کیاگیاہے کہ سلیم ذکی کی کسی بھی جائداد کاانتقال نہ کیاجائے

کراچی )

صائمہ بلڈرزکےخریداروں کےلئے مشکلات کھڑی ہوگئی ہیں سندھ کی عدالت عالیہ نے صائمہ بلڈرزکےبانی سلیم ذکی کی کسی بھی جائدادکی منتقلی پرپابندی عائدکردی ہے اوراس سلسلہ میں صوبے کے محکمہ ریونیو اور رجسٹرارکو پابند کیاگیاہے کہ سلیم ذکی کی کسی بھی جائداد کاانتقال نہ کیاجائے عدالت نے کراچی کے سب سے بڑے اوراچھی شہرت کے حامل بلڈر سلیم ذکی مرحوم کی جائداد کے خاندانی تنازعہ پر یہ حکم امتناعی جاری کیاہے جبکہ اس سلسلہ میں ان کےجانشیں اور فرزند شایان ذکی کاکہناہےکہ یہ خاندانی تنازعہ ہے جوجلد حل کرلیاجائےگا انہوں نے کچھ رجسٹرار اور محکمہ ریوینیو کے حکام کے رویہ کے برعکس کہاکہ عدالتی حکم امتناعی کاتعلق صائمہ بلڈرز کمپنی کے کاروبار سے نہیں بلکہ صرف سلیم ذکی مرحوم کی ذاتی جائداد سے ہے واضع رہے کہ شہربھر کے رجسٹرار اور مختیارکار اس عدالتی حکم کی آڑ میں صائمہ بلڈرز کےمنصوبوں میں بکنگ کروانے والوں کی جائداد منتقلی میں روڑے اٹکارہےہیں اور ان کے اس رویہ سےصائمہ بلڈرز کے کاروباری مفادات کودھچکہ پہنچاہے اور بکنگ کروانے والے جائداد کی منتقلی کےحوالے سے مشکلات کاشکار ہیں۔

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں