*جھنگ چوہدری منیر حسین چدھڑ سے)سیدخاور شاہ نیشنل آرچری اکیڈمی جھنگ کا ایک اور اعزاز امان اللہ شان اور قاسم طاہر جنجوعہ ہنگزو چائنہ میں ہونے والی چوتھی پیرا ایشین گیمز کے لیے چائنہ پہنچ گئے پیرا ایشین گیمز میں پورے پاکستان سے 18 لوگوں کا دستہ مختلف گیمزکی نمائندگی کر رہا ہے جس میں پاکستان آرچری کے حوالہ سے دو لوگ پیرا ایشین گیمز میں شرکت کریں گے ان دونوں کا تعلق سید خاور شاہ نیشنل آرچری اکیڈمی جھنگ سے ہے قاسم طاہر جنجوعہ کھلاڑی اور امان اللہ شان بطور کوچ پیرا ایشین گیمز میں شرکت کریں گے ایشین گیمز میں شرکت پر کھیلوں کی مختلف ایسوسی ایشنز کی جانب سے امان اللہ شان اور قاسم طاہر کو مبارکباد پیش کی گئی ہے*
