0

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)سیکرٹری ایمرجنسی سروس ستارہ امتیاز ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات پر پنجاب ایمرجنسی سروس خوشاب نے 4مئی بطور انٹرنیشنل فائر فائٹر ڈے منایا اس موقع پر ریسکیو آفس میں آگاہی تقریب اور ریلی کا انعقاد کیا گیاریلی ریسکیو آفس سے

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)سیکرٹری ایمرجنسی سروس ستارہ امتیاز ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات پر پنجاب ایمرجنسی سروس خوشاب نے 4مئی بطور انٹرنیشنل فائر فائٹر ڈے منایا اس موقع پر ریسکیو آفس میں آگاہی تقریب اور ریلی کا انعقاد کیا گیاریلی ریسکیو آفس سے شروع ہوئی اور لاری اڈہ سے ہوتے ہوئے ریسکیو آفس پر اختتام پذیر ہوئی اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو انجینئر حافظ عبدالرشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 4مئی کا دن اُن فائر فائٹرز کی یاد میں منایا جاتا ہے جو ہمارے جان و مال کے تحفظ کے لئے آگ سے لڑتے ہیں اور اپنی جان تک کو قربان کر دیتے ہیں انہوں نے اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ لوگ ہر عمارت میں ہنگامی انخلاء اور فائر سیفٹی آلات نصب کریں اور ساتھ تربیتی کورسزوموک ایکسر سائزز میں حصہ لیں تاکہ آگ کے حادثات میں کمی لائی جا سکے انہوں نے ریسکیو عملہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں تلقین کی کہ وہ خود کو جسمانی اور ذہنی لحاظ سے چست و توانا رکھیں اور روز مرہ ورزش کو اپنا معمول بنا رکھیں مزید انجینئر حافظ عبدالرشید نے بتایا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس نے گزشتہ سال آتشزدگی کے واقعات میں قیمتی جانوں کے ہمراہ کئی ملین سے زائد کا مالی نقصان ہونے سے بھی بچایا عوام الناس میں آگاہی کے لئے سکول و کالج میں آگاہی لیکچرز اور ریلی کا انعقاد کیا گیاریلی میں عملہ ٹریفک پولیس خوشاب اور ریسکیو اہلکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب کے اختتام پر دوران فائر فائٹنگ شہید ہونے والے فائر فائٹرز کے لیے دعا بھی کی گئی۔

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں