0

بہاولنگر ۔۔۔۔۔۔۔۔ریسکیو سکاوٹ کورس* سیکرٹری پنجاب ایمرجینسی سروس ،ڈاکٹر رضوان نصیر ستارہ امتیاز کی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسر راو شرافت علی نے ضلع بھر کے سکول، کالج یونیورسٹی، اور

بہاولنگر ۔۔۔۔۔۔۔۔ریسکیو سکاوٹ کورس*
سیکرٹری پنجاب ایمرجینسی سروس ،ڈاکٹر رضوان نصیر ستارہ امتیاز کی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسر راو شرافت علی نے ضلع بھر کے سکول، کالج یونیورسٹی، اور یونین کونسل کے لیول پر *تھری لیول* ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کی ہدایات جاری کردی اس سلسلے میں ٹریننگ *گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج خواتین بہاول نگر* کی طالبات میں کروائی گئی
*لیول 1* ان. طالبات کو پہلے مرحلے پر PLSP ٹریننگ کروائی گئی جبکہ
*لیول2* میں تین روزہ *ریسکیو سکاوٹ کورس* کروایا گیا
اس کورس کے دوران نوجوانوں کو *پہلے روز* تلاوت قرآن پاک کے بعد پریڈ کرنا،کورس کے اغراض مقاصد ، بروقت کال کی اہمیت، سی پی آر،کسی بھی ایمرجینسی میں فرسٹ ایڈ کی اہمیت، سانس کے راستے میں رکاوٹ ، صحت مند غذا، اور ورزش کے حوالہ سے لیکچر اور عملی مشق کروائی گئی
*دوسرے روز* کا آغاز بھی تلاوت کے بعد پریڈ سے ہوا جس کے بعد گھریلو سطح پر باغبانی، خون کے بہاو کو روکنے،ہڈی کے ٹوٹنے، بیماریوں کے تدارک، صحت مند ماحول، رسک اسیسمنٹ، اور پودے لگانے کے حوالے سےلیکچر اور عملی مشق کروائئ گئی
*تیسرے روز* کا آغاز بھی پریڈ سے ہوا اس کے بعد، بنیادی فائر فائٹنگ کے طریقے اور فائر ایکسٹینگویشر کے استعمال، سپائنل انجری کے مریضوں کی منتقلی، صاف پانی کی اہمیت اور پانی صاف کرنے کے طریقے، اور مریضوں کی درجہ بندی، ایمرجنسی ایگزٹ کی ڈرل اور لیکچر بھی دیا گیا
کورس کے اختتام پر تمام طلباء کو سرٹیفکیٹ بھی دیا گیا اور یہ تمام کورس زوم میٹنگ کے ذریعے سے ریسکیو 1122 کے ہیڈ آفس کی ٹیم نے بھی مونیٹر کیا
اگلے مرحلے میں ان طالبات کی لیول تھری ٹریننگ کروائی جائے گی
ان ٹریننگز کا بنیادی مقصد ہر یونین کونسل، سکول، کالج، یونیورسٹی میں فرسٹ ایڈ اور ایمرجنسی مینجمنٹ کے حوالے سے ایک ماہر ٹیم تیار کرنا ہے جو کہ کسی بھی حادثہ میں بروقت ریسپانس کرکے ریسکیو 1122 کے آنے سے پہلے انسان جانوں کے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکے
ریسکیو 1122 کا مقصد صحت مند، اور محفوظ بہاول نگر کا قیام ہے
*محمد فاروق*
اسٹیشن کوآرڈینیٹر بہاول نگر

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں