0

سکھر( دعا آن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن )جمعیت علماءاسلام ضلع سکھر امیر حضرت مولانا محمد صالح انڈھڑ نے سکھر اضلاع کے 70سے زائد جے یو آئی کے بلدیاتی نمائندگان کو اختیارات اور فنڈز نہ دیئے جانے پر تشویش کا

سکھر( دعا آن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن )جمعیت علماءاسلام ضلع سکھر امیر حضرت مولانا محمد صالح انڈھڑ نے سکھر اضلاع کے 70سے زائد جے یو آئی کے بلدیاتی نمائندگان کو اختیارات اور فنڈز نہ دیئے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مرحلہ وار تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ، یہ اعلان انہوں نے گذشتہ روز صوبائی دفتر شہید اسلام سیکریٹریٹ میں منعقدجے یو آئی ضلع سکھر کے بلدیاتی نمائندگان ، ضلع سکھر کی مجلس عاملہ ، تعلقوں کے نظماءعمومی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ، اجلاس کی کاروائی ضلعی سیکریٹری جنرل حافظ عبدالحمید مہر نے چلائی ، جبکہ اجلاس کے دیگر شرکاءمیں مفتی شفیع محمد انڈھڑ، حافظ غلام محمد کندھر ،قاری عبد الغفار سومرو، مولانا سیف اللہ سمائر،مولانامحمدزبیرمہر، قاری لیاقت علی مغل، مولانا امان اللہ سکھروی، ابواسامہ عباسی، مولانا علی اکبر عباسی، حافظ محمد فاروق شیخ، مولانا اسداللہ بھیوسمیت دیگر عہدے دار اور سکھر اضلاع کے مختلف علاقوں کے منتخب بلدیاتی یوسیز چیئرمین ، وائس چیئرمین ، کونسلر ز شریک تھے ، اجلاس میں تنظیمی امور سمیت دیگر معمالات زیر غور لائے گئے ، اجلاس سے خطاب کے دوران جمعیت علماءاسلام ضلع سکھر امیر حضرت مولانا محمد صالح انڈھڑ نے کہا کہ جے یو آئی کے منتخب بلدیاتی نمائندگان کو جان بوجھ کر اختیارات و فنڈز نہیں دیئے جارہے ہیں تاکہ وہ عوام کی خدمت نہ کرپائے لیکن ہم احمقوں کو بتا دینا چاہتے ہیں جمعیت علماءاسلام عوام کی طاقت سے ہر پلٹ فارم پر ان کے حقوق حاصلات کیلئے جدوجہد کی جنگ لڑنا جانتی ہے انہوں نے کہا کہ اگر جلد از جلد جے یو آئی کے بلدیاتی نمائندگان کو انکے اختیارات و فنڈز نہ دیئے تو مجبوراً جے یو آئی مرحلہ وار احتجاج کی کال دی گی پہلے مرحلے میں تمام قانونی راستہ اختیار کیا جائیگا اور اگر قانونی طریقہ کار سے بلدیاتی نمائندگان کے حقوق نہ ملے تو دوسرے مرحلے میں احتجاج کی کال دی جائیگی جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ اداروں پر عائد ہو گی ، جمعیت علماءاسلام عوام کے حقوق کیلئے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی ۔

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں