0

خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے ہمارے نمائندہ دعاانلایین نیوز ٹی وی کے بیوروچیف محمد عامر حسین قریشی سے او سی

خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے ہمارے نمائندہ دعاانلایین نیوز ٹی وی کے بیوروچیف محمد عامر حسین قریشی سے او سی

گڑھاموڑ میں خالی باردانہ ناجائز سٹور کرنے والوں کے خلاف حلقہ مجسٹریٹ کی کاروائیاں جاری سپیشل برانچ کی نشاندھی پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک میلسی اور حلقہ مجسٹریٹ نے 1600 بوری برآمد کر کے گودام سیل کر دیا ہے

وی او

گڑھاموڑ میں ناجائز باردانہ کی تقسیم پر حلقہ مجسٹریٹ نے کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے سپیشل برانچ چوہدری ندیم اورزاہد بخآری میلسی کی نشاندھی پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک میلسی مسعود بابر اور حلقہ مجسٹریٹ محمد عاصم نے غلہ منڈی گڑھاموڑ چک نمبر 100 ڈبلیو بی کے مڈل مین عدنان نامی آڑھتی کے گودام پر چھاپہ مار کر 1600 بوری خالی باردانہ برآمد کر کے گودام کو سیل کر دیا ہے اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک میلسی مسعود بابر اور حلقہ مجسٹریٹ محمد عاصم نے کہا کہ ناجائز طریقہ سے خالی باردانہ سٹاک کرنے والے مڈل مین کے خلاف کاروائی جاری رکھیں گے اور کاشتکاروں کو سہولیات فراہم کریں گے تاکہ کاشتکار اپنی گندم کنٹرول ریٹ پر فروخت کر سکے کاشتکاروں کے لیے مشکلات پیدا کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں