0

سکھر( بیورو چیف دعا آن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن )تھانہ سائیٹ ایریا پولیس کی مبینہ زیادتیوں اور جھوٹے مقدمات درج کرنے کے خلاف گوٹھ بلاول خان کھوسہ کی رہائشی خواتین مسمات نجمہ ،زاہدہ خاتون،مسمات نسیم

سکھر( بیورو چیف دعا آن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن )تھانہ سائیٹ ایریا پولیس کی مبینہ زیادتیوں اور جھوٹے مقدمات درج کرنے کے خلاف گوٹھ بلاول خان کھوسہ کی رہائشی خواتین مسمات نجمہ ،زاہدہ خاتون،مسمات نسیم ،عابدہ و دیگر نے بچوں کے ہمراہ سکھر پریس کلب پر احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ برادری کے بااثر سیاسی اثرو سوخ رکھنے والے امتیاز کھوسہ ،ابراہیم کھوسہ و دیگرگذشتہ تیس سالوں سے ہماری زمین اور ملکیت پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں انکار پر تھانہ سائیٹ ایریا پولیس کی مدد سے پہلے ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرائے اور گھروں پر حملہ کرکے گھر میں موجود مرد و خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا اب تھانہ سائیٹ ایریا نے جوابداروں کے کہنے پر ہمارے خلاف جھوٹے پولیس مقابلوں کے کیس درج کرائے اور پولیس آئے روز ہمیں تنگ کررہی ہے جو سراسر ظلم و زیادتی ہے مظاہرین خواتین نے مزید کہا کہ ہم لوگ انصاف و تحفظ کیلئے متعلقہ محکموں و افسران کے گھروں کے چکر لگا لگا کر تھک گئے ہیں مگر انصاف نہیں مل سکا جوابدار ہمیں مسلسل سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں خواتین نے بالا حکام سے نوٹس لیکر انصاف و تحفظ فراہم کرنے سمیت درج جھوٹے مقدمات ختم اور ملوث جوابداروں اور سرپرستی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں