0

4مئی یوم شہادت شیرملت اسلامیہ سلطان فتح علی ٹیپو جنگ پوری شدت سے جاری تھی اور شکست فرنگی کا مقدر تھی لیکن غدار ملت میر صادق اپنی چال چل گیا سلطان کی بہادری اور بےجگری اپنی جگہ موجود تھی اور فرنگی قلعہ میں داخل

4مئی یوم شہادت شیرملت اسلامیہ سلطان فتح علی ٹیپو
جنگ پوری شدت سے جاری تھی اور شکست فرنگی کا مقدر تھی لیکن غدار ملت میر صادق اپنی چال چل گیا سلطان کی بہادری اور بےجگری اپنی جگہ موجود تھی اور فرنگی قلعہ میں داخل ہونےکے باوجود ناکام نظر آرہے تھے پھر شاںُد منزل شہادت سلطان کی آنکھوں کے سامنے آگںُی جسم کا کوںُی حصہ ایسا نہ تھا کے جس پر تیر تلواروں کے گھاوُ نا ہوں سلطان اپنے گھوڑے سے زمین پر گرے فضاء اللہ اکبر کے نعروں سے گونجی اور سلطان کے سپاہی دیوانہ وار سلطان پر گرتے رہے اور جام شہادت نوش کرتے گںُے
سرنگاپٹم کا قلعہ فتح ہوچکا تھا فرنگی کے راستے کی آخری دیوار غداری کے سبب گر چکی تھی سرنگاپٹم انگریز کے قبضہ میں تھا
لیکن چشم فلک اور تاریخ نے وہ منظر بھی دیکھا کے شہادت کے باوجود فرنگی یہ ہمت نہی کر پا رہے تھے کے سلطان کے جسم کو تلاش کر سکیں بالاَخر جانثار شہیدوں کے اجسام کے نیچے سے سلطان کی میت تلاش کر لی گںُی انگریز جنرل کانپتی ٹانگوں سے آگے بڑھا اور سلطان کے ہاتھ سے تلوار نکالنی چاہی مگر ناکام رہا مزید لوگوں نے کوشش کی لیکن تلوار پر سلطان کی گرفت شہادت کے باوجود اتنی مضبوط تھی کے آخر کار فرنگی جنرل نے حکم دیا کے ہاتھ کاٹ کر تلوار نکالی جاےُ
ٹیپو سلطان ہی تھے جن کی زبردست مزاحمت کے باعث انگریزوں کو میسور پر تسلط قائم کرنے میں چالیس برس لگے تھے
شیرکی ایک دن کی زندگی گیڈر کی سوسالہ زندگی سے بہتر ہے
یہ تھے ہمارے ہیرو ٹیپو سلطان
آسماں تیری لحد پر شبنم افشانی کرے
محمد افتخار غزالی

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں