0

کلمہ طیبہ کسے کہتے ہیں؟ *لاَ اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ ﷲ* ہفتہ 4 مئی 2024 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

کلمہ طیبہ کسے کہتے ہیں؟
*لاَ اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ ﷲ*

ہفتہ 4 مئی 2024
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

پچھلے 1446 سال سے مسلمان یہ کلمہ پڑھ رہے ہیں اور ہم اپنے بچوں کو بھی یہی کلمہ طیبہ سیکھا رہے ہیں مگر کچھ نا عاقبت اندیش پیروں، ملنگوں اور بھکاریوں اور شعراء نے جذباتی شاعرانہ انداز میں کچھ یوں اضافہ کر لیا ہے

*لاَ اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ*
*مُحَمَّدٌ سرور صلی اللّٰہ*

برادران اسلام اور علماء اکرام بخوبی سمجھتے ہیں کہ کلمہ طیبہ کے یہ الفاظ کتب احادیث میں کہیں نہیں ملتے اور یقینا” یہ بے جا اضافہ ہے اور اس بھونڈے طریقہ سے ہمارے نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم کے کلمہ کی شکل بدل کر رکھ دی۔

تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ یہ غیر شرعی کام فیصل آباد سے شروع ہو ئے جہاں پر معروف اسلم دردی ایسی شاعری کرکے آڈیوز کیسٹ اور چپ پر ریکاڈ کرکے بھکاریوں کو، چھلی والے گول گپے والے، پاپڑ والے وغیرہ کو ریکارڈنگ مہیا کرتا ہے اور یہ لوگ میگا فون پر مطلوبہ ریکارڈنگ گلی کوچوں میں اونچی آواز میں چلاتے رہتے ہیں یاد رہے کہ اس شاعر نے کئی ایک غیر مسنون درود و سلام بھی گھڑ رکھے ہیں اور یہ اضافے دین میں تحریف کے مترادف ہے جس کی دین میں کوئی گنجائش نہیں۔

علماء اکرام سے دست بدستہ گزارش ہے کہ ان بدعات اور خرافات کو بند کرانے کے لئے موثر اقدام کریں تاکہ ان بدعات کا بروقت سدباب کیا جا سکے۔

سورہ الحجرات آیت نمبر۔1 میں ارشاد ربانی ہے کہ

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تُقَدِّمُوْا بَیْنَ یَدَیِ اللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ اتَّقُوا اللّٰهَؕ-اِنَّ اللّٰهَ سَمِیْعٌ عَلِیْم۔

اے ایمان والے لوگو! اللہ اور اس کے رسول سے آگے نہ بڑھو۔

(١) اور اللہ سے ڈرتے رہا کرو یقیناً اللہ تعالٰی سننے والا، جاننے والا ہے(اللہ اور اس کے رسول کا فیصلہ آخری ہے)

اے ایمان والے لوگو!
دین کے معاملے میں اپنے طور پر کوئی فیصلہ نہ کرو نہ اپنی سمجھ اور رائے کو ترجیح دو، بلکہ اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرو۔ اپنی طرف سے دین میں اضافہ یا بدعات کی ایجاد، اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے آگے بڑھنے کی ناپاک جسارت ہے جو کسی بھی صاحب ایمان کے لائق نہی

نیکی اور پرہیزگاری کے کاموں میں ایک دوسرے سے تعاون فرمائیں

جذاک اللہ خیرا
آمین یا رب العالمین
Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں