0

ہارون اباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) یکم مئی ،،ورلڈ لیبر ڈے ،، ہے جسے یوم مئی بھی کہاجاتاہے

ہارون اباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) یکم مئی ،،ورلڈ لیبر ڈے ،، ہے جسے یوم مئی بھی کہاجاتاہے
اور ہم یکم مئی بن 1886کو شکاگو کے مقام پر اپنے حقوق کے حصول کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے
،، مزدور شہداء،، کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے دنیا بھر کے مزدوروں کو اپنا حق حاصل کرنے کیلئے ڈٹ جانے کی جرات ،ہمت ،حوصلہ و عزم بخشا اور مزدور کو سر اٹھاکر جینے کادرس دیا ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے سینئر رہنما ،حلقہ ڈاہرانوالا سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے والےاور ،، وائٹل گروپ،، کے سربراہ حاجی محمد یاسین مرحوم کے صاحبزادے چوھدری کاشف ثناء اور میاں محمد اصف ثناء نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون ابادجناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر الیاس سمادیہ، شہزاد ملک ،ارسلان جٹ، مطلوب حسین اور دیگر بھی موجود تھے چوھدری کاشف ثناء کا مزید کہناتھاکہ ،،مزدور،، ہمارے معاشرے کا محنتی و جفاکش طبقہ ہے اور ،،مزدور،، کی خوشحالی کے بغیر ملکی خوشحالی قطعی ممکن نہیں کسی بھی ملک کی ترقی میں ،، مزدور ،، کا کردار ہمیشہ اہم رہاہے میاں محمد اصف ثناء کا کہناتھا کہ اہل علاقہ گواہ ہیں کہ ،، وائٹل گروپ،، کے سربراہان نےہمیشہ ،، مزدور،، کو عزت و احترام دیاہے اور ،،مزدور ، کی فلاح و بہبود کیلئے ذاتی بجٹ اور فنڈنگ سے ،، مزدور،، کی بہتری کیلئے عملی اقدامات کیے ہیں ڈاہرانوالا حلقہ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں چوھدری کاشف ثناء کا کہناتھاکہ پاکستان مسلم لیگ ضیاء اور وائٹل گروپ کی جانب سے حلقہ ڈاہرانوالا میں ترقیاتی کام جاری رہیں گے اس موقع پر میاں محمد اصف ثناء کاکہناتھاکہ ،،مزدور،، کی خوشحالی کیلئے علاقہ میں انڈسٹری کا قیام ناگزیر ہے اور ،،مزدور،، کی خوشحالی تک ،،وائٹل گروپ،، کی جانب سے علاقہ میں انڈسٹری کے قیام کی کوششیں جاری رہیں گی
چوھدری کاشف ثناء اور میاں اصف ثناء نے کہاکہ ،،ورلڈ لیبر ڈے،، کے موقع پر ہم شکاگو کے مزدور شہیداء کو سیلوٹ پیش کرتے ہیں

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں