0

بہاولنگر (بیورو رپورٹ) غلہ منڈی بہاولنگر ایک کاروباری مراکز ہے جہاں مزدور ، آڑھتی کی عزت برابر ہے کسی کو کسان اور مزدور کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ان خیالات کا اظہار صدر انجمن آڑھتیاں بہاولنگر راو محمد سلیم ، جنرل سیکرٹری حاجی ریاض شاہد ودیگر نے

بہاولنگر (بیورو رپورٹ) غلہ منڈی بہاولنگر ایک کاروباری مراکز ہے جہاں مزدور ، آڑھتی کی عزت برابر ہے کسی کو کسان اور مزدور کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ان خیالات کا اظہار صدر انجمن آڑھتیاں بہاولنگر راو محمد سلیم ، جنرل سیکرٹری حاجی ریاض شاہد ودیگر نے پرھجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کسی سیاسی ، مذہبی تنظیم اور جھتے کو منڈی میں منفی کاروباری سرگرمیوں کی اجازت نہیں دیں گے ، ڈپٹی کمشنر اور انتظامیہ کے تعاون سے گندم کے حوالے سے مسائل کا حل نکالیں گے ، جب جب کسی دکاندار ، آڑھتی اور مزدور کو کسی مشکل کا سامنا کرنا پڑا ہماری انجمن آڑھتیاں بہاولنگر اور اسکی کابینہ پیش پیش رہی مستقبل میں بھی مافیا کے خلاف ثابت قدم رہیں گے ہمیں مکمل غلہ منڈی کا اعتماد حاصل ہے اس موقع پر سیٹھ محمد اکبر قریشی ، لیبر یونین کے صدر صدیق پہلوان ، ظفر اقبال رحمانی ، الرحمن کاٹن کے حاجی محمد علی ، ملک ارشاد ، حاجی عبد الغنی ، منیر رحمانی ، راو غلام رزاق ، عثمان رفیق جٹ، چوہدری مظہر آرائیں برادرز ،ملک عبد الجبار فوڈ برادرز ، چوہدری طارق محمود کسان دوست ،حافظ نذیر اینڈ سنز ، احسن سلیم راجہ ، ملک مقصود خوشحال ٹریڈرز ، حاجی اختر ، گوگا وڑائچ ، چوہدری عبدالرحمن ، ملک ارشاد ، شہباز علی شیر ، چوہدری سیف ، نیاز احمد ، سمیت بڑی تعداد آڑھتیان ، مزدور موجود تھے ۔

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں