0

‏ایرانی صدر کے دورہ کے دوران کوئی ایسا معاہدہ سامنے نہیں آیا جو کاروباری لحاظ سے اہم ہو یا اس سے دونوں ملکوں کے درمیان کاروبار کو بڑھایا جاسکے، استقبال کے لئے وزیر مہمانداری کے

‏ایرانی صدر کے دورہ کے دوران کوئی ایسا معاہدہ سامنے نہیں آیا جو کاروباری لحاظ سے اہم ہو یا اس سے دونوں ملکوں کے درمیان کاروبار کو بڑھایا جاسکے، استقبال کے لئے وزیر مہمانداری کے فرائض ریاض پیزادہ نے سرانجام دیئے،ایرانی صدر کو وزیراعظم یا صدر نے ایئر پورٹ پر ریسیو نہیں کیا، ڈنر کے موقع پر ریاض پیرزادہ ایرانی صدر کے سامنے محمد بن سلمان کی تعریفیں کرتے رہے، وہاں موجود صحافیوں کے مطابق ایسے موقع پر محمد بن سلمان کی شخصیت کا احاطہ یا خدو خال بیان کرنے کی کیا ضرورت تھی؟صرف پاک،سعودی تعلقات پر بات کردی جاتی تو ٹھیک رہتا،اعلیٰ سفارتی ذرائع کے مطابق گورنر ہائوس لاہور سے نکلتے ہوئے بھی ایرانی صدر کو گاڑی تک رخصت کرنے کیلئے وزرا یا کوئی اہم شخصیت نہیں آئی، پنجاب حکومت کے مطابق صوبائی وزراء نے ملکر رخصت کیا۔۔۔!!!

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں