0

جیکب آباد (رپورٹ:اے جی بلوچ) حساس اداروں اور جیکب آباد پولیس کی شاندار کامیاب کاروائی، بغیر قانونی اسلحہ و گولیون کی بڑی کھیپ اسمگلنگ کی کوشش ناکام۔

جیکب آباد (رپورٹ:اے جی بلوچ) حساس اداروں اور جیکب آباد پولیس کی شاندار کامیاب کاروائی،
بغیر قانونی اسلحہ و گولیون کی بڑی کھیپ اسمگلنگ کی کوشش ناکام۔
خفیہ اطلاع پر چیکنگ کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی پکڑ لی گئی اور 07 ملزمان کو گرفتار۔

تفصیل کے مطابق جیکب آباد پولیس اور حساس اداروں کو خفیہ اطلاع پر انفارمیشن ملی کہ اسلحہ کے ڈیلر بلوچستان سے سندھ کی جانب اسلحہ اسمگل کریں گے، مذکورہ خفیہ اطلاع پر جیکب آباد پولیس نے الفاروق پمپ کے قریب چیکنگ کے دوران ایک پرائیویٹ ویگو سے چار ملزمان 01 ذاکر ولد محمد شعاب بھیو 02 اختیار علی لاشاری 02 نبیل احمد بھیو 04 توفیق احمد گجر کو اسلحہ و گولیوں سمیت گرفتار کرلیا جبکہ ویگو کے ساتھ ایک پولیس موبائل جوکہ ضلع شکارپور کی بتائی جاتی ہے جس میں ایک اے ایس آئی امتیاز علی بھیو سمیت 02 پولیس کانسٹبلز 01 ثناء اللہ مگنہار اور 02 بقاء اللہ انڑ کو بھی شک کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے۔
برآمد شدہ اسلحہ اور گولیوں میں ایک عدد جی تھری،
ایک عدد ایس ایم جی،
میگزین جی تھری 17،
ایس ایم جی 03
گولیاں 2350۔
مذکورہ تمام تر اسلحہ ایک پرائیوٹ ویگو گاڑی سے ملے ہیں،
جس کو بدنام زمانہ بین الصوبائی اسلحہ کا ڈیلر بلوچستان سے شکارپور اسمگل کررہا تھا جس کا کرمنل رکارڈ بھی سامنے آیا ہے۔
گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ایس ایس پی جیکب آباد سید سلیم شاہ نے مذکورہ کاروائی پر ڈی ایس پی سٹی اور ڈی ایس پی صدر کی سربراہی میں جی آئی ٹی تشکیل دینے کا دعوی۔

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں