0

خوشاب ( خصوصی رپورٹ )ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرذیشان شبیررانا نے کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن (3) 98 سیکشن 135،136، 134 کے تحت ریٹرن آف الیکشن ایکسپینسز(ریوائزڈ فارم سی) پر الیکشن

خوشاب ( خصوصی رپورٹ )ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرذیشان شبیررانا نے کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن (3) 98 سیکشن 135،136، 134 کے تحت ریٹرن آف الیکشن ایکسپینسز(ریوائزڈ فارم سی) پر الیکشن سے متعلقہ اخراجات کے گوشوارہ جات الیکشن کمیشن کے کامیاب امیدواران کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کی تاریخ کے 30 دن کے اندر حصہ لینے والے امیدواران جنرل الیکشن 2024ء کے(قومی اور صوبائی اسمبلی)کے ریٹر ننگ آفیسرز کے آفس میں جمع کرانے تھے۔ وہ امیدواران جنہوں نے ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے فائنل شوکاز نوٹس موصول کے باوجود ابھی تک اپنے الیکشن سے متعلقہ اخراجات کے گوشوارہ جات جمع نہیں کرائے ان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ان امیدوراوں کے خلاف سیشن کورٹ میں الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن (4)136 کے تحت الیکشن کمیشن رٹ دائر کررہا ہے اور پھر ان کو اس حوالے سے سیشن کورٹ سے سزا اور جرمانہ بھی ہو سکتا ہے۔

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں