0

*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی* اوکاڑہ() ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کا ایم اے جناح روڈ کا دورہ ۔ اس موقع پر میونسپل آفیسر سروسز انفرا سٹرکچر حافظ طلعت حسین و دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے ہدائیت کی

*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی*

اوکاڑہ() ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کا ایم اے جناح روڈ کا دورہ ۔ اس موقع پر میونسپل آفیسر سروسز انفرا سٹرکچر حافظ طلعت حسین و دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے ہدائیت کی کہ ایک ہفتہ کے اندر اندر ایم اے جناح روڈ پر لاءٹس کی تنصیب کا کام مکمل کیا جائے تاکہ سڑک پر مناسب روشی کا انتظام ہو سکے انہوں نے ایم اے جناح روڈ کے میڈین میں پودوں کو پانی لگانے کے لئے بچھائے گئی پاءپ لائن کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدائیت کی کہ پودوں کو پانی لگانے کے لئے جلد از جلد پانی کی بچھائی گئی پاءپ لائن کو جلد از جلد چالو کیا جائے تاکہ شدید گرمی میں پودوں کو روزانہ کی بنیاد پر پانی لگایا جا سکے اور ایم اے جناح روڈ پر جو ترقیاتی کام ابھی مکمل نہیں ہوئے انہیں بھی جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں