0

*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی* اوکاڑہ() حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف حکومتی ہدایات کے مطابق روٹی و نان کی قیمتوں پر عملدرآمد کرانے کے لیے میدان میں آگئے

*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی*

اوکاڑہ() حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف حکومتی ہدایات کے مطابق روٹی و نان کی قیمتوں پر عملدرآمد کرانے کے لیے میدان میں آگئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو نئی قیمتوں پر عمل درآمد کروانے کے لیے سخت احکامات جاری تندور، نان بائی اور ہوٹل مالکان کو نمایاں جگہوں پر 3×2 سائز کے بورڈز پر روٹی اور نان کی نئی قیمتیں آویزاں کرنے کی ہدایات ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا کہ 100گرام روٹی 15روپے اور 120گرام نان 20روپے سے زائد کا بیچنے والے دوکانداروں کو بھاری جرمانوں کے ساتھ ساتھ مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا انہوں نے کہا کہ عوام الناس حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے تندور، نان بائی اور ہوٹل مالکان کے خلاف کاروائی کے لیے انتظامیہ کا ساتھ دیں اور روٹی و نان کے مقرر کردہ ریٹس سے زائد چارج کرنے والے دوکانداروں کے خلاف ڈی سی آفس کنٹرول روم نمبر 0449200287 پر شکایت درج کروائیں ۔

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں