0

سکھر(بیورو چیف دعاآن لائن نیوز سید ضیاءالرحمٰن )سکھر کی اہم تجارتی تاجر یونینز گرین مرچنٹس ایسوسی ایشن ہول سیل اینڈ کریانہ ہول سیل ، آل سکھر آپٹیشنز ایسوسی ایشن ، آٹواینڈ ٹائر ایسوسی ایشن بس ٹرمینل کی

سکھر(بیورو چیف دعاآن لائن نیوز سید ضیاءالرحمٰن )سکھر کی اہم تجارتی تاجر یونینز گرین مرچنٹس ایسوسی ایشن ہول سیل اینڈ کریانہ ہول سیل ، آل سکھر آپٹیشنز ایسوسی ایشن ، آٹواینڈ ٹائر ایسوسی ایشن بس ٹرمینل کی نو منتخب کابینہ کی حلف برداری تقریب مشترکہ طور پر سکھر کے مقامی ہال میں منعقد ہوئی حلف برداری کی تقریب ک مہمان خاص سابق وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ ، سابق صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ، سابق رکن قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ تھے دیگر مہمانوں میں سابق رکن صوبائی اسمبلی سید فرخ، مئیر سکھر ارسلان اسلام شیخ ، آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے بانی حاجی ہارون میمن، سکھرچیمبر آف کامرس کے صدر بلال وقار خان شامل تھے آل سکھر اسمال ٹریڈرز کے بانی حاجی ہارون میمن، سکھر چیمبر آف کامرس کے صدر بلال وقار خان اور مئیر سکھر ارسلان اسلام شیخ نے تیینوں تاجر یونینز کے نومنتخب کابینہ سے ان کے عہدوں کاحلف لیا اور انہیں مبارکباد دی، تقریب حلف برداری میں آنے والے مہمان کو گرم شالز کے تحائف پیش لئیے گئے جبکہ کلاک ٹاور ایسوسی ایشن کے صدر عتیق ہاشمی کی جانب سے گرین مرچنٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شبیر میمن ، سکھر چیمبر آف کامرس کے صدر بلال وقار خان اور آل سکھر اسمال ٹریڈرز کے بانی حاجی ہارون میمن کو ان کی تاجر برادری کے لیے پیش کی جانیوالی گراں قدر خدمات پر حسن کارکردگی شیلڈ بھی پیش کی گئیں تقریب حلف برداری میں سینکڑوں کی تعداد میں شہر کی تاجر تنظیموں کے رہنمائوں نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ اور مئیر سکھر ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ تجارت ملک کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔ اور جہاں معشیت مضبوط ہو وہاں لوگ خوشحال ہوں گے ۔ اس لئے سکھر کی ترقی میں سکھر چیمبر آف کامرس ،آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز اور ان کے زیر سایہ شہر کی تمام تاجر تنظیموں کا اہم کردار ہےحلف برداری کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی ہارون میمن نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں تاجر برادری ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے آل سکھر اسمال ٹریڈرزتاجروں کی حقیقی اور نمائندہ تاجر تنظیم ہے جس میں جمہوری روایات کے مطابق عہدے ملتے اور جدوجہد کرنے والے تاجروں کو عزت دی جاتی ہے ہم تاجروں کے حقوق کے تحفظ اور ان کو ریلیف دلوانے کیلئے ہر ممکن جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں