0

جھنگ (محمد ناصر) جھنگ میں تجاوزات کی بھر مار نے شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دی ٹریفک جام رہنا بھی معمول سرکاری زمین پر دوکانداوں نے پھٹے لگوا کر کروڈوں روپے کرایہ وصول کرنے لگے میونسپل کمیٹی خاموش

جھنگ (محمد ناصر) جھنگ میں تجاوزات کی بھر مار نے شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دی ٹریفک جام رہنا بھی معمول سرکاری زمین پر دوکانداوں نے پھٹے لگوا کر کروڈوں روپے کرایہ وصول کرنے لگے میونسپل کمیٹی خاموش تماشائی تفصیلات کے مطابق ناجائز تجاوزات شہر کی خوبصورتی کو دیمک کی طرح کھانے لگی ہے شہر کی مین شاہراہوں پر دس سے بارہ فٹ پھٹے لگ گئے اور رہی کسر چینگچی موٹر سائیکل والوں نے پوری کر دی ہے زرائع کے مطابق ریلبازار کے علاوہ کئیں ایسے بازار ہیں جہاں بلدیہ کے آفسران تجاوزات ختم کرانے میں خوف کا شکار ہیں کیونکہ ان بازار کے عوام کا کہنا ہے جس نے ان بازاروں سے تجاوزات کا خاتمہ کرنا چاہا اگلے تین دن سے پہلے وہ آفسر کا تبادلہ کروا دیا جاتا ہے ہمت ہے تو ان بازاروں سے تجاوزات کا خاتمہ کروا کر دکھائیں زرائع سے یہ بھی معلوم ہوا کہ بلدیہ کے آفسران اب بازاروں میں جو پھٹے لگے ہوئے ہیں ان سے بھتہ خوری کی جاتی ہے جبکہ دیگر بازار بھی تجاوزات کی لپیٹ میں ہیں جنکے خلاف آپریشن کرنے سے بلدیہ کے آفسران کتراتے ہیں حالانکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ کی تجاوزات کا خاتمہ مہم پورے پنجاب میں جاری ہے لیکن جھنگ میں یہ مہم چکنا چور ہو چکی ہے شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ڈپٹی کمشنر جھنگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں