1,220

چنیوٹ۔تحصیل بھوانہ کے نواحی گاوں چکنمبر 240ہندلانہ میں غریبوں کا جینا محال بااثر لوگوں کی غریب طبقہ پر زیادتی غریب لوگوں نے اپنے گھروں سے سارا سامان نکال کر سڑکوں پر نکل آے تاکہ کوٸی ہماری آواز سنے غریب کی آواز سننے کے لیے میڈیا کی ٹیم موقع پر پہنچ گٸی

تحصیل بھوانہ کے نواحی گاوں چکنمبر240ہندلانہ میں بااثر لوگوں کا غریبوں کے ساتھ زیادتی کا منظرعام پر آگیا لیاقت علی ولد محمدعبداللہ قوم بوہت محمدعارف ولد غلام سرور قوم مسلم شیخ آصف علی ولد اللہ دتہ بوہت اور صوبہ خان ولد اللہ دتہ بوہت کا کہنا ھے کہ چند دن پہلے انصاف صحت کارڈ کی ٹیم ہمارے پاس آٸی جسکی وجہ سے یہ لوگ ہمیں ذیادتی کا نشانہ بنا رھے ھیں کہ ہم بااثر لوگوں کی پاس انصاف صحت کارڈ کی ٹیم کیوں نیں آٸی اورآپ لوگوں کے پاس آٸی اس دن سے یہ بااثر لوگوں نے ہمارا جینا محال کر رکھا ھے اور ہمارے گھروں کی چاردیواری کو پھلانگ کرہماری عورتوں کو بھی تنگ کرتے ھیں ان با اثر افراد میں ناصر ولد اللہ یار عامرولد اللہ یار ایڈوکیٹ عدیل ولد واجدعلی نمبردار اور صدام ولد محمداکرم ہنجرا وغیرہ شامل ھیں پولیس تھانہ لنگرانہ ان کے ساتھ ملی ھوٸی ھے ہماری کوٸی بات نہیں سن رہا اور آج ہم ان بااثر لوگوں سے تنگ آکر اپنا سارا سامان گھروں سے نکال کر سڑک پرآگے ھیں میڈیا ٹیم کے شکر گزار ھیں جو ہماری آواز بنے ہیں۔ اور ہماری ڈی پی او چینوٹ اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے اپیل ھے کہ ہمیں یہاں رہنے کا حق دیا جاے ۔

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں