0

میلسی(بیو رو چیف ایڈمنسٹریشن میونسپل کمیٹی میلسی نے وزیراعلی ستھرا پنجاب کے احکامات ہوا میں اڑا دیے سیوریج لائن بند شہر گندے پانی میں ڈوب گیا آلودہ پانی لوگوں گھروں میں داخل جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر آمدورفت بند تعفن و بدبو سے شہریوں کاسانس محال ہو گیا

میلسی(بیو رو چیف ایڈمنسٹریشن میونسپل کمیٹی میلسی نے وزیراعلی ستھرا پنجاب کے احکامات ہوا میں اڑا دیے سیوریج لائن بند شہر گندے پانی میں ڈوب گیا آلودہ پانی لوگوں گھروں میں داخل جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر آمدورفت بند تعفن و بدبو سے شہریوں کاسانس محال ہو گیا روزہ داروں کا شدید احتجاج تفصیل کے مطابق وزیراعلی پنجاب کے ستھرا پنجاب کے احکامات میونسپل کمیٹی میلسی حکام نے ہوا میں اڑا دیے ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی سیوریج لائن بند ہونے سے گندا پانی گٹروں سے نکل کر شہرمیں داخل ہو گیامحلہ رسولپورہ اور محلہ دین پورہ کی گلیوں سے ہوتا ہوا رہائشی مکانوں میں بھر گیا متاثرہ شہری وارث، بشیراحمد، محمد اکرم اور جمشید نے کہا کہ انکے گھروں میں گندا پانی جمع ہوچکا ہے بدبو و تعفن سے سانس لینا محال چکا ہے آ? روز شکایات اور احتجاج کررہے ہیں لیکن کوئی سنوائی نہیں ہورہی شہر کے دیگر علاقے بھی گندے پانی میں ڈوبے ہو? ہیں مترو روڈ چونگی نمبر 4 فلتھ ڈپو بن چکا اور شہر کی دیگر سڑکوں پر جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ چکے ہیں جہاں مچھروں کی بڑے پیمانے پر افزائش جاری ہے جس سے ڈینگی سمیت دیگر موزی بیماریاں پھیل رہی ہیں اور شہریوں کا مساجد تک پہنچنا بھی مشکل ہو چکا ہے اے سی اور سی او میلسی دفاتر میں موجود نہیں اور نہ ہی ٹیلی فون سننا گوارہ کرتے ہیں میلسی کے شہریوں نے نااہل اور کرپٹ میونسپل حکام کے خلاف کارروائی شہر میں صفائی اور گندے پانی کی نکاسی کا وزیراعلی سے مطالبہ کیا ہے۔

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں