0

قصور یکم مئی عالمی یوم مزدور کے موقع پر آج ملک بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی سرکاری چھٹی،بیشتر مزدوروں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے رہینگے ،گورنمنٹ دن نا منائے ہمارے بارے سوچے بھی،عام مزدور

قصور
یکم مئی عالمی یوم مزدور کے موقع پر آج ملک بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی سرکاری چھٹی،بیشتر مزدوروں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے رہینگے ،گورنمنٹ دن نا منائے ہمارے بارے سوچے بھی،عام مزدور

تفصیلات کے مطابق آج ضلع قصور میں بھی یکم مئی عالمی یوم مزدور کے موقع پہ سرکاری چھٹی ہے اور یہ دن سرکاری طور پر منایا جا رہا ہے جس کے باعث آج مزدوروں کو چھٹی ہے
عام مزدوروں نے گورنمنٹ کو پیغام دیا ہے کہ سال میں محض ایک دن ہماری ہمدردی میں منانے سے کیا ہمارے گھر کا چولہا جلتا رہے گا؟
کیا آج کے دن کی چھٹی سے ہماری مزدوری جو دیہاڑی نا لگنے سے رہ گئی ہمیں مل جائے گی؟
مزدور نے اس بات پہ زور دیا کہ تقلید مغرب میں گورنمنٹ یہ دن تو بڑے جوش و جذبے سے منا رہی ہے کیا آج دن تک دلی طور سرکاری سطح پہ ہمارے لئے کچھ کیا بھی گیا ہے ؟
ہمیں صحت کی سہولیات دی گئیں کہ ہمارے بچوں کو تعلیم کی اچھی؟
ہمیں بھی اشرافیہ کی طرح مفت بجلی دی گئی کہ چیزوں کی خریداری پہ رعایت ؟
آخر کونسی رعایت ہمیں دی گئی ہے کہ جس کے باعث گورنمنٹ کہہ سکے کہ ہم نے مزدور کا فائدہ سوچا ہے؟
عام مزدور پوچھتا ہے کہ اس دن کا ہمیں کیا فائدہ ہے کہ جو دن منایا ہی ہمارے لئے جا رہا ہے؟

رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر نیشنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان
#قصوریات

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں