0

*آغا خان یونیورسٹی ہسپتال دنیا بھر کے 100 سرفہرست اکیڈمک میڈیکل سینٹرز میں شامل*

*آغا خان یونیورسٹی ہسپتال دنیا بھر کے 100 سرفہرست اکیڈمک میڈیکل سینٹرز میں شامل*

( )برانڈ فنانس 2024 گلوبل ٹاپ 250 ہسپتالوں کی رپورٹ میں آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کراچی کو دنیا بھر کے 100 سرفہرست اکیڈمک میڈیکل سینٹرز (AMCs) میں شامل کر لیا گیا ہے ،اے کے یو ایچ پا کستان کا واحد ہسپتال ہے جسے اس فہرست میں پہلے100ہسپتالو ں میں شامل کیا گیا ہے ۔پاکستان کے چار دیگر ہسپتالوں، میو ہسپتال، جناح ہسپتال، کمبائنڈ ملٹری ہسپتال اور یونیورسٹی ڈینٹل ہسپتال نے 101سے250 رینک کی فہرست میں جگہ بنائی ہے۔تین ہندوستا نی ہسپتال بھی سب سے اوپر 100 میں ہیں جب کہ ایک 101-250 کی فہرست میں ہے۔برانڈ فنانس عالمی درجہ بندیوں کے حوالے سے ، ایک چارٹرڈ اکاؤنٹنسی فرم ہے جو 1996 میں انگلینڈ میں مارکیٹنگ اور فنانس کو ایک ساتھ لانے کے مقصد کے ساتھ قائم کی گئی تھی۔برانڈ فنانس نے اپنی رپو رٹ میں پہلے نمبر پر امریکی ہسپتال، دوسرے نمبرپر میو کلینک اور میساچوسٹس جنرل ہسپتال کو رکھا ہے ۔تیسرے نمبر پر ہندوستان کا AIIMS اور چوتھے نمبر پر سنگاپور کا سنگاپور جنرل ہسپتال ہے۔ برانڈ فنانس نےسہولیات اور وسائل،ہنر مند عملہ،مقام اور رسائی،جامع خدمات، قابل استطاعت اور رسائی کو مد نظر رکھتے ہو ئے اپنی تحقیق کے مطابق دنیا کے سرفہرست 250 اکیڈمک میڈیکل سینٹرز کی فہرست تیار کی ہے ۔ آغا خان یونیورسٹی ہسپتال، کراچی، پاکستان میں واحد جے سی آئی سے تسلیم شدہ تعلیمی طبی مرکز ہے۔ جدید ترین انفراسٹرکچر، جدید آلات اور انتہائی ہنر مند طبی ماہرین کی ٹیم کیساتھ آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کراچی نے اعلیٰ معیار کے ساتھ خدمت کرنے کی 40 سالہ روایت کو قائم رکھا ہو اہے ۔ آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کا عالمی شہرت میں اضافہ عالمی معیار کی طبی خدمات کی فراہمی کے پاکستان کے عزم کا ثبوت ہے۔

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں