0

نوشہرہ سون سکیسر(ملک فرحان فاروق اعوان سے)ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ انسپکٹر ملک محمد اعجاز احمد کی زیر نگرانی پولیس نے موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث بین الااضلاعی گینگ کو گرفتار کر کے ملزمان کے

نوشہرہ سون سکیسر(ملک فرحان فاروق اعوان سے)ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ انسپکٹر ملک محمد اعجاز احمد کی زیر نگرانی پولیس نے موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث بین الااضلاعی گینگ کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے چھینے گئے تین عدد موٹر سائیکل،موبائل فون،نقدی مالیت 552000 برآمد کرلئے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والے 2 عدد پسٹل 30 بور برآمد کر کے ملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ کے مقدمات درج کر لئے ملزمان غلام رسول قوم آرائیں سکنہ موچھ ضلع میانوالی،محمد شہزاد سکنہ پائی خیل میانوالی کوگرفتار کر کے ان کی نشان دہی پر چھینے ہوئے تین عدد موٹرسائیکل،موبائل فون نقدی مسروقہ مال کل مالیتی 552000 روپے برآمد کرکے مالکان کے حوالے کر دیا ایس ایچ او ملک محمد اعجاز احمد نے بتایا کہ ملزمان اسلحہ کے زور پر نوشہرہ ضلع خوشاب،لاوہ ضلع چکوال،جنڈ ضلع اٹک اور ہرنولی ضلع میانوالی موٹر سائیکل چھیننے کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں