0

باتسلیمات ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محکمہ تعلقات عامہ بہاولنگر،حکومت پنجاب بہاولنگر (28 اپریل 2024)ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کسان اتحاد کے نمائندوں کہ ہمراہ ڈی سی افس کے کمیٹی روم میں پریس کانفرنس

باتسلیمات ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محکمہ تعلقات عامہ بہاولنگر،حکومت پنجاب
بہاولنگر (28 اپریل 2024)ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کسان اتحاد کے نمائندوں کہ ہمراہ ڈی سی افس کے کمیٹی روم میں پریس کانفرنس کی ۔ڈپٹی کمشنر نے کسانوں کو درپیش مسائل سنیں۔ڈپٹی کمشنر نے حکومت کی جانب سے گندم کے فی من 3900 روپے قیمت پر فروخت کو یقینی بنانے اور بار دانہ کے مسائل کے متعلق کاشتکاروں کو یقین دہانی کروائی کہ ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جائیں گے اورکاشتکاروں کا استحصال روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی یقین دہانی کروائی گئی۔ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ حکومت پنجاب مریم نواز شریف کی سربراہی میں کسانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کسانوں کی فلاح وبہبود کے لئے اربوں روپے کی سبسڈی سے تاریخی منصوبوں کا آغاز کیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ کاشتکاروں کے لئے میرے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں ان کے مسائل کو حل کرنا میری ترجحات میں شامل ہے۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں