0

وزیراعلی پنجاب کے پروٹوکول کی گاڑی کے ٹکر سے ایک نوجوان جاں بحق

وزیراعلی پنجاب کے پروٹوکول کی گاڑی کے ٹکر سے ایک نوجوان جاں بحق
موضع چندووال کے قریب محمد ابوبکر ولد فخر ایاز کو ایک سرکاری ڈالے نے ٹکر ماردی۔ وقوعہ کی ایف آئی آر درج کروادی گئی
تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعلی پنجاب نے گرودوارہ صاحب کرتارپور میں پیساکھی کے میلے میں شرکت کرنی تھی جس کے لیے آج ان کا قافلہ بذریعہ سڑک کرتار پور جارہا تھا اس قافلے کے پروٹوکول میں موجود ایک سرکاری ڈالے نے محمد ابوبکر نامی ایک نوجوان کو ٹکر ماردی جس سے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کے کزن علی رضوان کی مدعیت میں وقوعے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے جس میں مدعی نے کہا ہے کہ وہ موضع جسڑ کا رہائشی ہے اور دکانداری کرتا ہے اور اج مورخہ 18 اپریل 2024 بوقت ساڑھے اٹھ بجے دن وہ اپنے دکان پر موجود تھا کہ اس کو پتہ چلا کہ ایک سرکاری ڈالا نے اس کے کزن ابوبکر ولد فخر ایاز قوم ملک سکنہ جسڑ کو ٹکر مار کر ایکسیڈنٹ کر کے بطرف چندوال شکرگڑھ کی جانب چلے گئے ہیں اس نے علی ولد محمد اکرم قوم ملک کے ساتھ زخمی کو بذریعہ ریسکیو 1122 ڈی ایچ کیو ہسپتال لائے جہاں پہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وفات پا گیا ایف ائی ار میں مدعی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس کے ساتھ سخت زیادتی ہوئی ہے کاروائی کی جائے۔دوسری جانب ضلعی پولیس کا موقف ہے کہ حادثہ نامعلوم ڈالے کی ٹکر سے پیش آیا تاہم مقدمہ کا اندراج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں