0

*بیوی بچوں اور گھر والوں کے لیے( رزق حلال) کمانے والا بھی ایسے ہے جیسے اللہ کی راہ میں*

*بیوی بچوں اور گھر والوں کے لیے( رزق حلال) کمانے والا بھی ایسے ہے جیسے اللہ کی راہ میں*

جمعرات 18 اپریل 2024
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

*ملاحظہ فرمائیں آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی زبان مبارک سے نکلے ہوئے الفاظ*
سیّدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا تو صحابہ رضی اللہ عنہم اس کی طاقت اور چستی دیکھ کر بہت خوش ہوئے اور کہنے لگے یا رسول اللہ اگر یہ اللہ کی راہ میں ہو تو کیا ہی اچھا ہو تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

’’اگر یہ اپنے چھوٹے بچوں کی معیشت میں کوشش کرے تو بھی اللہ کی راہ میں ہو گا اور اگر بوڑھے والدین کے لیے محنت کرے تو بھی اللہ کی راہ میں ہو گا اگر اپنے آپ کو سوال ومحتاجی سے بچانے کے لیے کوشش کرے تو بھی فی سبیل اللہ ہو گا، اگر اپنے گھر والوں کے لیے محنت مزدوری کرتا ہے تو بھی اللہ کی راہ میں ہے ہاں اگر فخر یا مال بڑھانے کی غرض سے گھر سے نکلتا ہے تو اس کی محنت طاغوت کی راہ میں ہو گی۔‘‘

*تشریح :*
(۱) معلوم ہوا اولاد کی پرورش، والدین کی خدمت اور فقر و محتاجی کے خاتمہ کے لیے محنت و مزدوری کرنا انتہائی اہم اور باعثِ اجرو ثواب کام ہے۔

(۲) اگر آدمی کی مال و دولت سے غرض فخر و ریا ہو تو اس کی ساری کاوشیں رائیگاں ہیں۔

تخریج :
صحیح ترغیب وترهیب، رقم : ۱۶۹۲ قال الشیخ الالباني صحیح لغیره ۔ معجم الاوسط، رقم : ۶۸۳۵۔ مجمع الزوائد: ۴؍۳۲۵۔
معجم الصغیر طبرانی حدیث نمبر: 1170

*الدعاء*
ربا زندگی وچ لوڑ دی تھوڑ نہ دیویں۔
آمین یا رب العالمین

Please visit us at www.nazirmalik.com
Cell: 0923008604333
رزق حلال کمانے والا

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں