0

تحصیل کمالیہ ( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ جنرل سیکرٹری نیشنل سٹی پریس کلب کمالیہ۔) گورنمنٹ پی ایس ٹی کالج کمالیہ میں پہلا آل پنجاب غلام شبیر میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد ہوا۔ ٹورنامنٹ میں پنجاب کے مختلف شہروں سے 8 ٹیموں نے حصہ لیا۔

تحصیل کمالیہ ( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ جنرل سیکرٹری نیشنل سٹی پریس کلب کمالیہ۔) گورنمنٹ پی ایس ٹی کالج کمالیہ میں پہلا آل پنجاب غلام شبیر میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد ہوا۔ ٹورنامنٹ میں پنجاب کے مختلف شہروں سے 8 ٹیموں نے حصہ لیا۔ امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 122 چوہدری خوشی محمد جٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ فائنل میچ میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے شائقین کرکٹ اور مہمان خصوصی سے خوب داد وصول کی۔ میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 122 چوہدری خوشی محمد جٹ نے جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔ چوہدری خوشی محمد جٹ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 122 کے ہمراہ سرور کھیتران سابق کونسلر یسین درسانہ ایڈوکیٹ اور فراز احمد کانجن بھی تھے

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں