246

سائنس کی دنیا *دلچسپ اور حیرت انگیز معلومات کا یہ سلسلہ منتخب تحریریں گروپ کی جانب سے، ہر سلسلہ اپنے اندر ایک مکمل کہانی کے ساتھ پیش کیا جائے گا، خیال رہے کہ پوسٹ میں شامل معلومات سائنس کے اعتبار سے پیش کی جا رہی ہے۔*

*معلومات کی جستجو*

👈 *سلسلہ نمبر 88*

سائنس کی دنیا

*دلچسپ اور حیرت انگیز معلومات کا یہ سلسلہ منتخب تحریریں گروپ کی جانب سے، ہر سلسلہ اپنے اندر ایک مکمل کہانی کے ساتھ پیش کیا جائے گا، خیال رہے کہ پوسٹ میں شامل معلومات سائنس کے اعتبار سے پیش کی جا رہی ہے۔*

۔*✿❀࿐≼منتخب تحریریں❍••══┅┄*

*کیا آپ جانتے ہیں کہ یو ٹیوب ویب سائٹ کب متعارف کرائی گئی؟*

جی ہاں

14 فروری 2005ء دنیابھر کی مقبول ترین ویب سائٹ یو ٹیوب متعارف کرائی گئی۔

اس ویب سائٹ پر اپنی ویڈیوز اپلوڈ کی جاسکتی ہیں اور دوسروں کی ویڈیوز بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔

*یوٹیوب کے چند دلچسپ حقائق:*

یوٹیوب ویڈیو شئیرنگ ویب سائٹس کی دنیا کا ایک مقبول ترین نام ہے اور سماجی روابط کی معروف ترین ویب سائٹ فیس بک کی مانند یوٹیوب بھی ہماری زندگی کا ایک اہم اور بڑا حصہ بن چکا ہے- یوٹیوب ایک انسان کو دوسرے انسان سے جوڑنے والی انٹرنیٹ کی ویب سائٹس میں سے ایک ہے- بظاہر ہم یوٹیوب پر موجود ویڈیوز اور اس کے استعمال سے تو واقف ہیں تاہم اس سے وابستہ کئی دلچسپ حقائق سے بہت سے لوگ ناواقف بھی ہیں-

1۔ یوٹیوب 2005ء میں تین نوجوانوں نے PayPal کی مدد سے تخلیق کی تھی- ان نوجوانوں میں اسٹیفن چن٬ جاوید کریم اور چاڈ ہرلے شامل تھے-

2۔ یو ٹیوب پر سب سے پہلی ویڈیو اپلوڈ کرنے کا کارنامہ بنگلا دیش سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ جاوید کریم نے 23 اپریل 2005 میں انجام دیا تھا۔ یہ ویڈیو 18 سیکنڈ پر مشتمل تھی اور اس میں چڑیا گھر میں موجود ایک ہاتھی کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی تھی-

3۔ جاوید کریم ہی یوٹیوب کے تین مشترکہ بانیوں میں سے ایک تھے- بنگلا دیشی والد نعیم الکریم کے ہاں جرمنی میں پیدا ہونے والے جاوید کریم 1992 میں امریکہ منتقل ہوگئےجہاں انہوں نے جامعہ Illinois at Urbana-Champaign میں داخلہ لیا-

4۔ دلچسپ بات یہ کہ ای کامرس کے ادارے PayPal میں نوکری کے باعث تعلیم ادھوری چھوڑ دی- تاہم 2011 میں انہوں نے کمپیوٹر سائنس کے مضمون میں اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے ماسٹرز کیا اور جب یوٹیوب کو گوگل نے خرید لیا تو محض 21 سال کی عمر میں تعلیم کو خیر آباد کہنے والے جاوید کریم کو اس وقت کے حساب سے 64 ملین ڈالر حاصل ہوئی جس نے انہیں دنیا کے امیر افراد کی فہرست میں لاکھڑا کیا ۔

5۔ یوٹیوب کے مطابق سال 2015ء میں امریکیوں نے 600 ملین گھنٹوں کی صرف خوبصورتی اور میک اپ کی ویڈیو دیکھیں-

6۔ ہر ماہ یوٹیوب پر 4 بلین سے زائد گھنٹوں کی ویڈیو دیکھی جاتی ہیں-

7۔ یوٹیوب کی تاریخ کی سب سے ناپسندید ویڈیو جسٹن بائبر کی “Baby” ویڈیو ہے جسے 7,609,589 لوگوں نے ناپسند کیا۔ لیکن دوسری جانب 6,336,078 لوگوں نے پسند یعنی لائک بھی کیا ہوا ہے۔

8۔ آپ کو یوٹیوب ویڈیوز پر کیے جانے والے تبصرے 75 سے زائد زبانوں میں دکھائی دیں گے- اس کا مطلب یہ ہے کہ دنیا کی 95 فیصد آبادی تک یوٹیوب کی رسائی ممکن ہے-

9۔ سال 2014ء میں یوٹیوب سے سب سے زیادہ آمدنی مشہورِ زمانہ Grumpy Cat کو ہوئی۔ اس چینل نے اب تک 100 ملین ڈالرز یعنی 10 ارب روپے سے زائد کی رقم یوٹیوب کے ذریعے کما لی ہے۔

10۔ یوٹیوب کا سب سے پہلا آفس کیلیفورنیا کے San Mateo میں واقع پیزا جوائنٹ کے اوپر قائم کیا گیا تھا۔ اس کی وجہ اس کا کم کرایہ تھا۔

11۔ ایک منٹ کے دوران یوٹیوب پر دنیا بھر سے 100 گھنٹوں سے زائد کی ویڈیو اپ لوڈ کی جاتی ہیں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں