141

*چند دلچسپ معلومات*

*چند دلچسپ معلومات*


مرا ہوا آدمی گھوڑ ریس جیت گیا
1923ء میں جوکی فرینک نامی سوار نیویارک کے بیل مونٹ پارک میں ہونے والی ریس کو جیت گیا۔ لیکن جب اس نے ریس جیتی تو گھوڑے کی پشت پر اس کو مردہ حالت میں پایا گیا۔کیونکہ وہ ریس کے دوران ہی ہارٹ اٹیک ہونے سے ہلاک ہوگیا تھا۔ لیکن اس کا جسم گھوڑے کی گدی پر درست حالت میں رہنے کی وجہ سے زمین پر نہیں گرا تھا۔ اس لیے وہ ریس تو جیت گیا لیکن زندگی کی بازی ہار گیا۔


پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں واقع ریکوڈک دنیا کی پانچویں سب سے بڑی سونے کی کان ہے۔ اور اس کان میں اتنی زیادہ مقدار میں سونا موجود ہے کہ اسے نکالنے میں 50 سال سے زائد کا عرصہ لگ سکتا ہے۔سونے کے یہ پہاڑ 100 کلومیٹر سے زائد کے رقبے پر پھیلے ہوئے ہیں۔


شارک وہ واحد مچھلی ہے جو اپنی دونوں آنکھیں جھپک سکتی ہے-


برفانی ریچھ کی کھال کا کوئی رنگ نہیں ہوتا کیونکہ یہ شفاف ہوتی ہے۔ اس کا رنگ اس کے بالوں کی وجہ سے بھورا سفید یا کالا ہوتا ہے۔


آکسفورڈ یونیورسٹی قدیم ترین Aztec سلطنت سے بھی زیادہ قدیم ہے-ایزٹیک سلطنت 1428 سے 1521 تک تھی جبکہ آکسفورڈ یونیورسٹی 1096 میں قائم ہوئی۔


ایک مرتبہ چارلی چپلن نے سان فرانسسکو تھیٹر میں منعقد ہونے والے ایک ایسے مقابلے میں حصہ لیا جو چارلی چپلن سے مشابہت رکھنے والوں کے درمیان تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس مقابلے میں خود اصلی چارلی چپلن کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کیونکہ چارلی کے کچھ نقالوں نے اصلی چارلی چپلن سے اچھا پرفارم کیا تھا۔


ہیسکل اوپرا ہاؤس
امریکہ اور کینڈا کی سرحد پر ایک تھیٹر قائم ہے۔ جس کو ہیسکل اوپرا ہاؤس کہتے ہیں۔ اس کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کا اسٹیج کینیڈا میں ہے جبکہ اس کی نشستیں امریکہ میں قائم ہیں۔


تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ گولڈ فش کی یادداشت صرف 3 سیکنڈ کے لیے ہوتی ہے۔


ایک چوہیا ایک سال کے دوران 2000 چوہوں کو جنم دے سکتی ہے۔

10۔
فرنچ فرائز (آلو کی مشہور ڈش) بیلجیم کی ایجاد ہیں۔

11۔
گھونگھے کی بعض اقسام ایسی بھی ہیں جن کے 20 ہزار سے زائد دانت ہوتے ہیں-

12۔
جہنم نامی گاؤں
ناروے کے ایک گاؤں کو “ Hell“ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ جس کا مطلب دوزخ یا جہنم ہے۔

13۔
آسٹریلیا میں واقع ایک پراسرار جھیل ہے جس کے پانی کا رنگ گلابی ہوتا ہے۔ اس جھیل کو Hilier کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ رنگ اس جھیل میں پائی جانے والی الجائی بیکٹیریا کی وجہ سے ہے۔ جن کا رنگ گلابی ہوتا ہے…

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں