317

کراچی: محمدحسین سومرو (ای این آئی) گورنمنٹ بوائز اینڈ گرلز پرائمری اسکول نمبر1جٹ لائن صدر یوسی 8 میں فری میڈیکل چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کا آغاز صبح 09:00 بجے ہوا، اس فری میڈیکل کیمپ میں اسکول کے پری پرائمری اور پرائمری کلاسز کے بچوں اور بچیوں کا چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹرز اور لیڈی ڈاکٹرز نے چیک اپ کیا اور انھیں احتیاطی تدابیر…..

جٹ لائن میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

صحافتی تنظیم IJCOP کے مرکزی جنرل سیکریٹری ظہوراحمدترین کی آمد

کراچی: محمدحسین سومرو (ای این آئی) گورنمنٹ بوائز اینڈ گرلز پرائمری اسکول نمبر1جٹ لائن صدر یوسی 8 میں فری میڈیکل چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کا آغاز صبح 09:00 بجے ہوا، اس فری میڈیکل کیمپ میں اسکول کے پری پرائمری اور پرائمری کلاسز کے بچوں اور بچیوں کا چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹرز اور لیڈی ڈاکٹرز نے چیک اپ کیا اور انھیں احتیاطی تدابیر دیں اور ادوایات مفت فراہم کی گئیں. اس فری میڈیکل چیک اپ کیمپ کا انتظام اسکول کے ہیڈماسٹر جناب صلاح الدین صاحب اور ان کے اسکول کے اسٹاف کی جانب سے کیا گیا. اور اس فری میڈیکل کے انعقاد کے متعلق پہلے ہی بچوں کو سرکلر دے کر والدین و سرپرست صاحبان کو مطلع کردیا گیا تھا. سٹی ایڈیٹر اہمیت نیوز پیپر اور انٹلیکچوئل جرنلسٹس کونسل آف پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری ظہوراحمدترین نے اس فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور اسکول کے پرنسپل جناب صلاح الدین اور ان کے اسٹاف ممبران اور ڈاکٹرز سے ملاقات میں ان کے اس احسن اقدام کو سراہا. اسکول کے پرنسپل اور اسٹاف ممبران نے ظہوراحمدترین کی آمد کا شکریہ ادا کیا، اسکول کے طلبہ و طالبات اور والدین نے اس میڈیکل کیمپ میں بھرپور شرکت کی اور اسکول کے ہیڈماسٹر کی اس طرح کی سرگرمیوں کے حوالے سے ان کے کردار کی تعریف کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں