148

شورکوٹ کورٹرپورٹر شورکوٹ صدر PLF وممبر بار ایسوسی ایشن شورکوٹ ملک محمدآصف یعقوب ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ چینی آٹا اورپٹرول چور سرکار نے عوام کو ھوکا دیااور غریب کا جینا محال کردیاسونامی توآئی اورغریبوں کو لےگئی یہ کیسے حکمران ہیں جو چوری بھی کرتے ہیں اور سینہ زوری بھی کرتے ہیں یہ اتنے ڈھیٹھ ہیں کہ خودہی سبسڈی دیتے ہیں اور خود ہی انکوائری کرتے ہیں اور جنکو سبسڈی دی جاتی ہے ان کے خلاف کاروائی کا

شورکوٹ کورٹرپورٹر شورکوٹ صدر PLF وممبر بار ایسوسی ایشن شورکوٹ ملک محمدآصف یعقوب ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ چینی آٹا اورپٹرول چور سرکار نے عوام کو ھوکا دیااور غریب کا جینا محال کردیاسونامی توآئی اورغریبوں کو لےگئی یہ کیسے حکمران ہیں جو چوری بھی کرتے ہیں اور سینہ زوری بھی کرتے ہیں یہ اتنے ڈھیٹھ ہیں کہ خودہی سبسڈی دیتے ہیں اور خود ہی انکوائری کرتے ہیں اور جنکو سبسڈی دی جاتی ہے ان کے خلاف کاروائی کا عندیہ دیتے نہ جنہوں نے سبسڈی دی ہے انکے خلاف کاروائی کرنی تھی خداراہ عوام کو بے وقوف نہ بناؤ آپ کا جھوٹ اور منافقت بے نقاب ہوچکی اپوزیشن کو دیوار سے لگایا میڈیا کو قابو کرنے کی کوششیں کیں مگر صرف دھونس دھاندلی سے حکومتیں نہیں چلائی جاتی بلکہ عوام کو ریلیف دیئے بغیر حکمرانی قائم نہیں رہ سکتی موجودہ حکمران اخلاقی اقتدار کھو چکے ہیں بے لگام وزیروں کی فوج نے طوفان بد تمیزی برپا کر رکھا ہے اور میڈیا کو یرغمال بنانے کیلئے استعمال کیا جارہاہے اگر انکو عوامی خدمت اور فلاح وبہبود کیلئے استعمال کیا جاتا تو موجودہ حکمرانوں کو یہ دن نہ دیکھنے پڑتے پٹرول کی قیمت کم کرکے نایاب کردینا بھی ایک لمحہ فکریہ ہےاگر آپ کنٹرول نہیں کر سکتے تو حکمرانی چھوڑ دیں جب بھی آپکی نالائقی سامنے آتی ہےتورونا شروع کردیتے ہیں کہ مافیا ہے لیکن آپ خود ایک مافیا ہیں اور پاکستان پپلز پارٹی حکمران مافیا کو مزید عوام کو لوٹنے نہ دے گی بہت جلد بلاول بھٹو اقتدار میں آئیں گے اور غریبوں کی حکمرانی قائم ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں