شورکوٹ محمدزاہد سروہی شورکوٹ کورٹ رپورٹر
بھارت میں نریندر مودی کی شہہ پر دہلی پولیس کا جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کی مسلمان طالبات کے حجاب اتار کر ان پر بیہیمانہ تشدد کرنا شرمناک فعل ہے۔ان خیالات کا اظہار انوار حسین طاہر ایڈووکیٹ ہایٸکورٹ نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ دہلی پولیس کے تشدد سے متعدد مسلم طالبات زخمی ہویٸں اور سلامتی کونسل کی مسلسل خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کے کالے قانون کے خلاف نہ صرف دہلی کی جامعہ اسلامیہ یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات سراپہ احتجاج ہیں بلکہ امت مسلمہ کا بچہ بچہ مودی سرکار کے خلاف سیسہ پلاٸ ہوٸ دیوار ثابت ہو رہے ہیں اس لیٸے نریندر مودی اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے اور وہ دن دور نہیں جب مودی کا نام ونشان تک مٹ جاۓ گا ۔
