371

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے بعد ان کے بیٹے اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے گرد بھی گھیرا تنگ ہونے لگا۔

*نیب کا حمزہ کو بھی غیر قانونی اثاثے اور شوگر ملز کیس میں نامزد کرنے کا فیصلہ*

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے بعد ان کے بیٹے اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے گرد بھی گھیرا تنگ ہونے لگا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے غیر قانونی اثاثوں اور رمضان شوگر ملز کے کیس میں میاں شہباز شریف کے ساتھ حمزہ شہباز کو بھی نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نیب ذرائع کے مطابق نیب نے میاں شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کیخلاف ذرائع آمدن سے زائد اثاثہ جات اور رمضان شوگر ملز کے کیس میں الگ الگ ریفرنس کے بجائے مشترکہ ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے نیب نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور ان کے بیٹے کیخلاف اثاثوں کی تفصیلات اور بینک اکاؤنٹس کا ریکارڈ حاصل کرلیا ہے جبکہ رمضان شوگر ملز کے حوالے سے بھی تمام مطلوبہ ریکارڈ حاصل کر لیا گیا۔…

ایکسپریس نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں