479

لاہور: مسلم لیگ (ن) نے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کے بھتیجے کی گاڑی سے منشیات برآمد ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔

* شہریار آفریدی کے بھتیجے سے منشیات برآمد ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد*

لاہور: مسلم لیگ (ن) نے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کے بھتیجے کی گاڑی سے منشیات برآمد ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کے بھتیجے کی گاڑی سے منشیات برآمد ہونے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی، جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیر مملکت شہریار آفریدی کے بھتیجے کی گاڑی سے چرس برآمد ہونا افسوسناک ہے۔ وزیر مملکت داخلہ دوسروں کو منشیات کے خلاف لیکچر دیتے ہیں اور ان کا اپنا بھتیجا منشیات فروشی کے جرم میں گرفتار ہو رہا ہے۔…

ایکسپریس نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں