342

شورکوٹ محمدزاہد سروہی شورکوٹ یہ دریائے چناب جہلم اور راوی کے سنگم پر واقع سمندوانہ اور گرد نواح کی آبادی کی حفاظت پر مامور واحد پولیس چوکی ہے یہ پولیس چوکی وسائل کی کمی کا تو شکار ہے ہی مگر ظاہری حالت میں چوکی کم اور کسی منڈی چڑیا گھر اور پلے گراؤنڈ کا منظر زیادہ پیش کرتی ہے یہاں آپ کو ہر وقت گیم کرتے نوجوان بھی ملیں گے لکڑیوں کی کٹائی میں مصروف مزدور بھی ملیں گے یہاں آپ کو زرعی اجناس بھی ملیں گی اور مختلف زرعی آلات بھی

شورکوٹ محمدزاہد سروہی شورکوٹ
یہ دریائے چناب جہلم اور راوی کے سنگم پر واقع سمندوانہ اور گرد نواح کی آبادی کی حفاظت پر مامور واحد پولیس چوکی ہے
یہ پولیس چوکی وسائل کی کمی کا تو شکار ہے ہی مگر ظاہری حالت میں چوکی کم اور کسی منڈی چڑیا گھر اور پلے گراؤنڈ کا منظر زیادہ پیش کرتی ہے
یہاں آپ کو ہر وقت گیم کرتے نوجوان بھی ملیں گے لکڑیوں کی کٹائی میں مصروف مزدور بھی ملیں گے یہاں آپ کو زرعی اجناس بھی ملیں گی اور مختلف زرعی آلات بھی
اس چوکی میں داخل ہونے کے بعد آپ کو پولیس اہلکار تلاش کرنے کے لیئے اس حدود اربعہ میں چاروں طرف گھومنا پڑتا ہے
یہ وہ چوکی ہے جہاں ملزمان کو قید کرنے کے لیئے حوالات بھی نہیں ہے
اگر آپ برسات کے دنوں میں اس چوکی پر جائیں تو کیچڑ نما دلدل کی وجہ سے وجہ سے آپ چوکی تک پہنچ نہیں پائیں گے اور اگر کسی طرح آپ پہنچ بھی گئے تو کیچڑ میں گر گر کر پھر پہچانے بھی نہیں جائیں گے
تھانہ اور چوکی کی سب سے اہم ضرورت ہے secrecy مگر اس چوکی نے شاید secrecy کا لفظ ہی پہلی بار سنا ہو وہ اس لیئے کہ آڑھت پلے گراؤنڈ لکڑی کے ٹال کی موجودگی میں secrecy جوئے شیر لانے کے مترادف ہے
ایک بڑی ابادی کو حفاظت فراہم کرنے والی اس چوکی کو پہلا کام secrecyفراہم کرنا ہے اگر فوری طور پر اس کی عمارت تعمیر نہیں کی جاسکتی تو اس چوکی سے متصل یونین کونسل کی عمارت کو چوکی کے حوالے کر کے اس secrecy کو برقرار رکھا جاسکتا ہے اور یونین کونسل کو متبادل طور پر یہ عمارت فراہم کی جاسکتی ہے وہ اس لیئے کے یونین کونسل کونسل کسی نسبتاً پبلک پلیس پر بھی اپنا کام جاری رکھ سکتی ہے
علی امجد چوہدری صدر نیشنل یونین آف جرنلسٹس ضلع جھنگ واٹس ایپ 03036559570

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں