آل پاکستان کار ڈیلرز ایسوسیشن خیبر پختونخواہ کے وفد کی غلام بلال اور فتح خان ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اسلام آباد بلال عاظم سے ملاقات
پشاور ( سید گوہر شاہ )
صدر پشاور ٹریڈرز چیمبر و چیرمین آل پاکستان کار ڈیلرز ایسوشن خیبر پختونخواہ غلام بلال جاوید کا ڈی جی ایکسائز بلال عاظم سے ملاقات ،ملاقات میں کار ڈیلرز کو درپیش مسائل پر تفسیلاًُ گفتگو ہوئی ،خیبر پختونخواہ میں کارڈیلرز کو گاڑی ٹرانسفر کروانا مشکل سے مشکل کر دیا گیا ،گاڑی ٹرانسفر کروانے کیلئے گاڑی کا ایکسائیز کے دفتر میں ہونا ضروری قرار اور اس کے علاوہ اگر کار ڈیلرز یا شوروم والے گاڑی خریدیں گے تو وہ بائیومیٹرک اپنے نام کرلیں گے اور پھر جب بیچیں گے تو پھر دوبارہ بائیو میٹرک کریں گے ،غلام بلال جاوید نے کہا کہ فیزیکل ویریفیکشن کو فل فور ختم کیا جائے اور کار ڈیلرز کیلئے ایپ بنایا جائے تاکہ وہ گاڑی کی خریدو فروخت کیلئے گاڑی کو ایپ پر ہولڈ کر سکیں اور اس کے علاوہ گاڑی کی بائیو میڑک کو اوپن کیا جائے تاکہ پورے خیبر پختونخواہ سے مالک کا اسلاآباد ایکسائز آنا ممکن نہیں ،خیبر پختونخواہ میں اسلام آباد ایکسائیز کے ڈیکس لگائے جائیں تاکہ عوام کو آسانی ملے ،غلام بلال نے کہا کہ کا ڈیلرز پاکستان کی معیشت میں ریڑ کی ہڈی کا کردار ادا کرتے ہیں حکومت کو چاہیے کہ ان کو کاروبار کرنے کیلئے آسانیاں دیں نہ کہ مشکلات ،اسلام آباد ایکسائیز کے پاس سب سے زیادہ گاڑیاں خیبر پختونخواہ سے رجسٹر ہیں جس کا فائدہ اسلاآباد ایکسائیز کو ہے اسی لہاظ سے ہمیں زیادہ آسانیاں دینی چاہیں ،نائب چیرمین فتح خان حاجی نے کہا کہ سی وی ٹی ٹیکس کو بند کیا جائے اگر ہمارے مطالبات نہ مانے تو ہم اپنے حقوق کیلئے ہر ہربہ اپنائیں گے اور پھر بھی بات نہ بنی تو اسلاآباد نمبر گاڑی کی خریدو فروخت پر مکمل بائیکاٹ کریں گے ۔تمام مسائل ڈی جی ایکسائیزنے تسلی سے سنے اور کہا کہ بائیو میڑک اور فیزیکل ویرافیکیشن کیلئےایک کمیٹی تشکیل دے دی جو ایک ہفتہ میں ڈیلرز ایپ بنانے میں مدد کرے گی اور ایپ بنے کے بعد یہ دونوں مسئلے حل ہو جائیں گے۔
وفد میں عاشور خان خلیل ،حاجی یونس خان ،ملک طاہر اور ملک کامران ندیم الخس صدر ضلع چارسدہ مقصود خمیم صدر ضلع صوابی سہل خان صدر ضلع مردان فرمان خان صدر ضلع ہری پور راجہ شمیم صاحب اور ان کے ساتھ آئے ہوئے ٹیم خیبر پختونخواہ کے تمام ضلعوں سے بھر پور نمائندگی کی گئی ۔،