0

سیکورٹی فورسز کا ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن

سیکورٹی فورسز کا ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن

شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا، آئی ایس پی آر

جنوبی وزیرستان کے علاقے کوٹ اعظم میں کی گئی ایک الگ کارروائی میں ایک اور دہشتگرد کو جہنم واصل کر دیا گیا، آئی ایس پی آر

ہلاک ہونے والے تینوں دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، آئی ایس پی آر

ہلاک دہشتگرد سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے، آئی ایس پی آر

ایک اور واقعہ میں جو کہ شمالی وزیرستان کے علاقے غوریوم میں پیش آیا، آئی ایس پی آر

ایک دیسی ساختہ بم پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں 26 سالہ سپاہی شاہ زیب (راولپنڈی) نے شہادت کو گلے لگا لیا، آئی ایس پی آر

علاقے میں موجود کسی بھی دہشتگرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشنز کیے جا رہے ہیں، آئی ایس پی آر

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، آئی ایس پی آر

ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں، آئی ایس پی آر

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں