سکھر( نمائندہ دعا آن لائن سیدضیاءالرحمٰن)سکھر میں ڈائریکٹوریٹ آفس میں سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن کی جانب سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ڈائریکٹر سوشل سیکورٹی سکھر عابد پنہور نے کہا کہ صنعتکاروں، تاجروں اور دیگر مزدور تنظیموں کی انتظامیہ زیادہ سے زیادہ مزدوروں کی رجسٹریشن کرائیں تاکہ انہیں حکومت سندھ سے تمام سہولیات آسانی سے مل سکیں۔اس کے علاوہ محنت کشوں کو مکمل جسمانی اور معاشی تحفظ بھی فراہم کیا جا سکتا ہے۔کمشنر سیسی سلیم رضاکیڈرو کی ہدایت کی روشنی میں سکھر ڈویڑن میں مزدوروں کی رجسٹریشن کو یقینی بنانے کے لیے تاجروں، اداروں کے سربراہان، اور متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا گیا۔ مزدور تنظیموں کے رہنماو¿ں نے مزدوروں کی رجسٹریشن کے لیے آگاہی مہم شروع کر دی ہے۔سیسی رجسٹرڈ ورکرز کی صحت، تعلیم اور معاشی خوشحالی کے لیے سرگرم ہے۔اس موقع پر ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر سیسی ڈاکٹر صلاح الدین پھلپوٹو نے کہا کہ رجسٹرڈ ورکرز کے علاج کے لیے حکومت سندھ کے ذیلی ادارے سیسی کی جانب سے بہترین اسپتال اور ڈسپنسریاں قائم کی گئی ہیں۔جہاں بیمار مزدوروں کا مفت علاج کیا جاتا ہے اور انہیں ادویات فراہم کی جاتی ہیں، وہیں ایکسرے، الٹراساوُنڈ اور پیتھالوجیکل ٹیسٹ بھی ادویات کے جدید اصولوں کے مطابق کیے جاتے ہیں۔ اس موقع پر پروگرام کے آرگنائزر انچارج سوشل سیکورٹی آفیسر سکھر سٹی حمید اللہ نے کہا کہ ہم ورکرز کی رجسٹریشن کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم ہیں تاکہ کسی بھی ادارے کا کوئی ملازم رجسٹریشن کے بغیر نہ رہ جائے۔ ہمارا مقصد کارکنوں کو حکومت سندھ کی طرف سے ایس ایس آئی تنظیم کے ذریعے فراہم کی جانے والی تمام سہولیات سے مستفید کرنا ہے۔ اس موقع پر سکھر کے صنعتکاروں، تاجروں، مختلف اداروں کے سربراہان، انجمن تاجران کے صدر حاجی شفیع عباسی، چیمبر آف کامرس کے ممبر یعقوب ملک، ممتاز لکی اور دیگر نے سیسی انتظامیہ کی اچھی حکمت عملی کو سراہتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور مزدوروں کی رجسٹریشن کے عمل میں فائدہ مند کردار ادا کرنے پر زور دیا۔
