0

سکھر/ کراچی ( نمائندہ دعا آن لائن سیدضیاءالرحمٰن )شہید صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف سکھر، خیرپور، گھوٹکی شکارپور،حیدرآباد سمیت سندھ بھر کے صحافیوں کی بڑی تعداد نے وزیر اعلٰی

سکھر/ کراچی ( نمائندہ دعا آن لائن سیدضیاءالرحمٰن )شہید صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف سکھر، خیرپور، گھوٹکی شکارپور،حیدرآباد سمیت سندھ بھر کے صحافیوں کی بڑی تعداد نے وزیر اعلٰی سندھ ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنے میں شرکت کی، قبل ازیں پی ایف یو جے کے مرکزی صدر افضل بٹ ،سیکریٹری ارشد انصاری سیکریٹری فنانس لالا اسد پٹھان، مظہر عباس و دیگر کی قیادت میں کراچی پریس کلب سے وزیر اعلٰی سندھ ہاؤس تک ریلی نکالی، شرکاء کے ہاتھوں میں پلے کارڈز، بینرز اٹھا رکھے تھے اور قاتلوں کی گرفتاری کے لیے نعرے لگارہے تھے، صحافی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین دہانیاں اور وعدے نہیں قاتلوں کی یقینی گرفتاری چاہئے بصورت دیگر صحافیوں کی احتجاجی تحریک جاری رہے گی، پی ایف یو جے کے مرکزی صدر افضل بٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے اب تک کے پر امن احتجاج کو جرنلسٹس کی کمزوری نہ سمجھا جائے، صحافیوں نے صبر وتحمل کا مظاہرہ کیا ہے، آج کا دھرنا تحریک ختم نہیں بلکہ تحریک کا آغاز ہے، شہید صحافی کے قاتلوں کی گرفتاری تک تحریک جاری رہے گی، ایکشن کمیٹی آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کرے گی
علاوہ ازیں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کیجانب سے ملک گیر احتجاج کی کال پر سکھر پریس کلب پر سیاہ پرچم لہرا دئے گئے اور ایس یو جے کی علامتی بھوک ہڑتال 99ویں روز بھی جاری رہی جس میں وکلاء برادری نے شرکت کی، مختلف علاقوں میں صحافی تنظیموں کا شدید احتجاج کیا گیا اور شہید کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں