سکھر(نمائندہ دعا آن لائن سیدضیاءالرحمٰن )سکھر الیکڑک پاور کمپنی کے افسران اور اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مین ہائی ٹرانسمیشن لائن کے ٹاور کو ناکارہ بنا نے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر کے قبضے سے بریسز پلیٹ سمیت دیگر سامان برآمد کر لیا. مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے. تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز روہڑی میں بجلی کی ہائی ٹرانسمشن لائن جو 220 کے وی گرڈ اسٹیشن نیو روہڑی سے 132 کے وی گرڈ اسٹیشن پرانہ روہڑی کو جاتی ہے. پر پٹنی کے نزدیک نصب ٹاور 35 سے نامعلوم چور بجلی کے ٹاور سے بریسز پلیٹ اتار رہے تھے. مزکورہ علاقے سے گزرنے والی مین لاین کی دیکھ بھال پر مقرر اسسٹنٹ انجینئر ٹرانسمشن سیپکو،جمشید احمد میمن ودیگر عملے کی جانب سے پیٹرولنگ کے دوران مشکوک سرگرمیوں کو چیک کیا تو بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن کے ٹاور سے بریسز پلیٹ چوری کی جارہی ہے تھی. ایک چور شہباز میرانی کو 50 کے قریب ٹاور کی بریسز پلیٹ اور لوڈر رکشہ کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جبکہ دیگر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ترجمان کے مطابق ملزم بتایا کہ اسکا ایک ساتھی بخت علی بھی شامل تھا. ہم بریسز پلیٹ چوری کر کے روہڑی کے کباڑی عمران شر کو بیچنے جا رہے تھے۔واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور چور شہباز میرانی کو گرفتار کیا گیا جبکہ ٹاور سے اتاری گئی بریسز پلیٹ اور لوڈر رکشہ تحویل میں لیکر پٹنی پولیس نے شہباز میرانی، بخت علی، عمران شر سمیت 4 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں.یاد رہے چند روز قبل رتودیرو کے نزدیک سے گزرنے والی مین لاین کے ٹاورز سے اسی طرح کی پلیٹوں ودیگر سامان چوری کیے جانے کے باعث مین ٹاور زمین بوس ہو گئے تھے جس کے نتیجے میں وسیع علاقہ بجلی کی سپلائی سے محروم ہوگیا تھا اور ادارے کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا تھا.
