0

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)حکومتی پالیسی پنجاب میرج ایکٹ 2016پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر خوشاب اعجاز احمد ملک اور تحصیلدار خوشاب کلیم اللہ نے

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)حکومتی پالیسی پنجاب میرج ایکٹ 2016پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر خوشاب اعجاز احمد ملک اور تحصیلدار خوشاب کلیم اللہ نے جوہرآباد اور خوشاب میں مختلف میرج ہالز کا دورہ کیا۔انہوں نے میرج ہالز کی انتظامیہ کو تنبیہ کی کہ وہ حکومتی پا لیسی پر عمل پیرا ہوں اور ضلعی انتظامیہ خوشاب سے بھر پور تعاون کریں اور اپنے خلاف ہونے والی کاروائی سے بچیں۔دوسری جانب ڈسٹرکٹ آفیسر انڈ سٹریز خوشاب محمد عبداللہ نے پنجاب میرج ایکٹ پر پابندی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ روز مختلف میرج ہالز کی 17انسپکیشنز کی گئیں۔جن میں تحصیل خوشاب کی 11اور دیگر تحصیلوں قا ئدآباد،نوشہرہ اور نورپور تھل میں دو دو انسپکیشنز کی گئیں۔تحصیل خوشاب اور تحصیل نوشہرہ میں ون ڈش کی پا بندی توڑنے والے دو کیٹرز کو پچاس پچاس ہزار روہے جرمانہ کیا گیا۔اس طرح ضلع خوشاب میں گذ شتہ روز پنجاب میرج ایکٹ کی سر گرمیاں انجام دیتے ہوئے مجموعی طور پر ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوا۔

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں