0

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) قومی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے دیہی مرکز صحت ہڈالی میں ہونے والی تربیتی سیشن کے موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خوشاب ڈاکٹر گلزار یوسف

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) قومی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے دیہی مرکز صحت ہڈالی میں ہونے والی تربیتی سیشن کے موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خوشاب ڈاکٹر گلزار یوسف راؤ نے اچا نک دورہ کیا۔یہ سیشن 27نومبر سے شروع ہونے والی پانچ روزہ پولیو مہم کے بارے میں ہے تھا۔ اس سیشن کے شرکاء کو تربیت دی جارہی تھی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خوشاب سے سیشن کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا اور انہیں ہدایت کی کہ وہ پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو قطرے ضرور پلائیں اور کوئی بھی بچہ ان قطروں سے محروم نہیں رہنا چاہیے چونکہ ہم سب نے مل کر پاکستان کو خوبصورت اور صحت مند بنانا ہے اور یہ اسی صورت ممکن ہے کہ آپ سب اس میں ذاتی دلچسپی لیں اور قو می فریضہ سمجھتے ہوئے اسے بخوبی سرانجام دیں تاکہ پاکستان کو پولیو فری بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے۔

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں