ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی سردیوں کے پکوانوں کی بھی آمد آمدہے، سردیوں کی مرغوب اور صحت مند خوراک مچھلی کے بازار سج گئے،شہری بڑی تعداد میں مچھلی خریدنے بازار کا رخ کرنے لگے،ریستورانوں اور گھروں میں مچھلی کی مختلف ڈشز تیار ہونے لگیں،سردی کی آمد کے ساتھ ہی ہارون آباد میں مچھلی کا بازار اپنی پوری آب و تاب سے چمک اٹھا مختلف قسم کی مچھلیاں فروخت کے لیے ٹھیلوں پر موجود ہیں،مچھلی کا بہترین ذائقہ تو ہوتا ہی ہے یہ صحت کے لیے بھی بہت مفید ہوتی ہے سردی کی وبائی امراض میں مچھلی کافی مددگار ثابت ہوتی ہے، مچھلی بازار میں اس دفعہ مہنگائی کی وجہ سے قیمتیں پچھلے سال کی نسبت زیادہ ہیں ریستورانوں پر مچھلی کے مختلف پکوان بھی کھانے والوں کو اپنی طرف کھینچ رہے ہیں سرشام ہی ریستورانوں پر رش بڑھنے لگتا ہے۔ویسے تو اکثر شہری اپنے گھر میں مچھلی پکانے کو ترجیح دیتے ہیں مگر بہت سے لوگ یہاں ریستوران پر آکر مچھلی کھاتے ہیں دوستوں کے ساتھ انجوائے کرتے ہیں۔
