شورکوٹ(فاروق سندھوسے)اسسٹنٹ ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ شعیب شاہ نے میڈیا نماندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہم عوام کوہرممکن سہولیات فراہم کررہے ہیں اور ہماری خواہش ہوتی ہے کہ دوردررازعلاقوں سے آئی ہوئی خواتین کا سروے مکمل کرلیا جائے تاکہ انہیں دوبارہ آنے کی تکلیف نہ ہو اور ہم یہ بھی کوشش کرتے ہیں کہ ان کی رقوم جب بھی آئے اطلاع دیں یہ کام ہم میڈیاکے زریعے کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہمیں شکایات موصول ہوئیں تھیں کہ ریٹیلرخواتین کورقوم دیتے وقت کٹوتی کررہے ہیں ہم نے دوریٹیلرکی شاپ بند بھی کردی ہیں ان کے بارے ہمیں شکایت موصول ہوئی تھیں اگر کوئی بھی رقم دینے والاادارہ ایساکرے تواس بارے ہمیں فوری اطلاع کریں ہم اس کے خلاف کاروائی کریں گے انہوں نے کہاانہیں اگر کمیشن مل رہاہے تووہ ایسی حرکتیں کیوں کرتے ہیں انہوں نے مزیدکہاکہ میں روزانہ کی بنیادپر تحصیل میں چکر لگاتا ہوں اور ان ریٹیلر کی شاپس کوچیک کرتاہوں
