عمرکوٹ (بیورو جیف ڈاکٹرایم لال واگھانی) ضلعی کائونسل عمرکوٹ چیئر میں حاجی محمد بقا پلی کی صدارت میں ضلعی کائونسل عمرکوٹ کا دوسرا اجلاس سورھیہ بادشاہ کامپلیکس کے ضلع کائونسل اسیمبلی ھال میں منعقد کیا گیا، جس میں صحت، تعلیم، ایگریکلچر اور ایریگیشن کے مسائل پر بات چیت کی گئی، میمبران کی جانب سے مختلف مسائل پر روشنی ڈالی گئی، اس موقع پر غیر حاضل افسران کے سلسلے میں چیئرمین ضلع کائونسل حاجی محمد بقا پلی نے کہا کہ اگر آئندہ اجلاس میں کسی بھی ادارے کے ذمیدار آفیسران نے شرکت نہ کی تو ان کے خلاف متعلقہ اداروں کے اعلی حکام کو لکھا جائے گا، اس موقع پر ضلع کائونسل کے میمبرن کی جانب سے محکمہ صحت کے سلسلے میں کی گئی شکایات کے جوابات دیتے ہوئے ڈی ایچ او ڈاکٹر فرید احمد نے کہا کہ تمام سرکاری اسپتالوں اور پی پی ایچ آئی میں ادویات موجود ہیں جب کہ کتے کاٹنے اور سانب کے کاٹنے کی ادویات بھی موجود ہیں، ٹی بی اور ھیپاٹائیٹکس کا بھی سرکاری طور پر علاج مفت کیا جا رہاہے جب کے محکمہ صحت ایک نیا پروگرام شروع کرنے جا رہا ہے اور تمام مکانات کی سروے کرکے لوگوں کو ملیریا سے بچاؤ کیلئے مچھردانیاں دی جائے گی، تعلیم کے حوالے سے ڈی او سیکینڈری اور پرائمری بلاول احمد اور سید اسلم شاھ نے تمام میمبرز کی جانب سے کئے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کے حکومت سندھ کی جانب سے 100 فیصد اسکول کھولے جا چکے ہیں جو بھی اسکول بند ہوئے ہیں انہیں بھی کھلوایہ جائے گا، فرنیچر کے مسئلے کو بھی جلد حل کیا جائے گا، انہوں نے کتابوں کے سلسلے میں کہا کہ 70 فیصد کتابیں ملیں ہیں 30 فیصد کتابیں ملیں گی وہ بچوں میں تقسیم کی جائیں گی جن بھی اسکولوں کی بلڈنگ کی ریپیئرنگ کا مسئلا ہے اسے حل کرایہ جائے گا، ایگریکلچر کے کھاد کے مسائل کے حوالے سے متعلقہ افسر نے کہا کہ کھاد دوکانوں پر موجود ہے مہنگے ملنے کے مسائل کو حل کرانے کی کوشش کی جائے گی، ایریگیشن کے حوالے سے میمبرز کی جانب سے مختلف مسائل کی نشاندہی کی گئی جس کو بھی متعلقہ افسر نے حل کرانے کی یقین دہانی کرائی، اس موقع پر وائیس چیئرمین ضلع کائونسل عمرکوٹ میاں خالد ولھاری نے کہا کہ آئیندہ اجلاس میں نہ حل ہونے والے مسائل کی نشاندہی کی جائے تاکہ متعلقہ افسران کے خلاف کاروائی کی جائے گی اور تمام افسران بتائے گئے مسائل کے جوابات لکھت میں ضلع کائونسل عمرکوٹ کو ارسال کریں اور لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں،
اس موقع پر ایک میمبر نے شہید صحافی جان محمد مہر اور معصوم فاطمہ برڑو کے قاتل گرفتار کرنے کی قرارداد پیش کی، اس موقع پر اجلاس میں ضلع کائونسل عمرکوٹ کے تمام میمبرز، مختلف محکموں کے افسران، پریس کلب عمرکوٹ کے صحافیوں اور دیگر نے شرکت کی۔
