0

بہاولنگر( بیورو چیف)۔ ڈپٹی کمشنر ذولفقار احمد بھون کی زیر صدارت امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر علی رضا ممبران ضلعی امن کمیٹی، تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام و مشائخ، انجمن تاجران کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر ذولفقار احمد بھون نے کہا کہ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام سول سوسائٹی کے ممبران اور ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ

بہاولنگر( بیورو چیف)۔ ڈپٹی کمشنر ذولفقار احمد بھون کی زیر صدارت امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر علی رضا ممبران ضلعی امن کمیٹی، تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام و مشائخ، انجمن تاجران کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر ذولفقار احمد بھون نے کہا کہ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام سول سوسائٹی کے ممبران اور ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ امن ،بھائی چارہ، اخوت اور اتحاد بین المسلمین کو فروغ دیں انہوں نے کہا کہ اسلام رواداری، محبت اور امن کا پیغام دیتا ہے۔امن و امان کے قیام کے لیے معاشرے کے تمام افراد اپنا کردار ادا کریں تاکہ ملک دشمن عناصر کے مذموم مقاصد کو ناکام بنایا جاسکے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر علی رضا نے کہ کہا امن وامان کو برقرار رکھنے اور شہریوں میں احساس تحفظ اجاگر کرنے ضلعی پولیس اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے اور بطریق احسن اپنے فرائض ادا کررہی ہے تاہم تمام طبقات امن کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔

بہاولنگر (بیورو چیف )ڈپٹی کمشنر ذولفقار احمد بھون نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جشنِ عید میلاد النبیؐ کی مناسبت سے محافل اور جلوسوں میں انتظامات و امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ربیع الا اول کا مہینہ وہ مقدس مہینہ ہے جس میں ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ؐدنیا میں تشریف لائے، آپ ؐ تمام جہانوں کیلئے رحمت العالمین ہیں آپ ؐنے نسل انسانیت کو امن‘رواداری اور بھائی چارے کا عظیم پیغام دیا، آپ ؐ کی ولادت باسعادت کی خوشی منائے بغیر ہمارا ایمان مکمل نہیں ہوتا،اس لئے ہم سب کا یہ فرض بنتا ہے کہ ہم آپؐ کی ولادت باسعادت کے مقدس دن کو نہایت عقیدت و احترام کیساتھ منائیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا عید میلاد النبیؐ کو مذہبی جوش و خروش سے منانے کیلئے تمام سرکاری محکموں کو خصوصی احکامات جاری کر دیئے ہیں، اس مقدس دن کی مناسبت سے ضلع بھر میں منعقد ہونیوالی تقریبات‘محافل اور جلوسوں کے راستوں پر صفائی ستھرائی اور لائٹس کا بہترین انتظام کیا جائیگا اور تعلیمی اداروں سمیت ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام 12روزہ تقریبات منعقد کرائی جائیں گی۔،انہوں نے مزید کہا کہ 12ربیع الاول کے موقع پر بھرپور چراغاں کیا جائیگا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سب سے بہترین سجاوٹ پر تعریفی سرٹیفکیٹ اور کیش پرائز دیا جائیگا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عید میلاد النبی ؐکے موقع پر امن و امان کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے،عید میلاد النبیؐکے حوالے سے ضلع بھر میں منعقد ہونیوالے تمام پروگراموں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائیگی،انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظرہمیں اپنی صفوں میں مکمل اتحاد، اتفاق اور باہمی یگانگہت کا مظاہرہ کرنا ہوگا،ممبران ضلعی امن کمیٹی اور معززین شہر کے تعاون سے انشاء اللہ سابقہ روایات کے مطابق اس بار بھی عید میلاد النبیؐ بھرپور جوش و خروش اور جذبے سے منایا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ربیع الاول کے موقع پر بھی محافل اور جلوسوں میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں

بہاولنگر (بیورو چیف)ڈپٹی کمشنر ذولفقار احمد بھون کی زیر صدارت انسداد سموگ کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز سمیت دیگر سرکاری افسران نے شرکت کی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات نے انسداد سموگ کے حوالہ سے جاری سرگومیوں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ موحولیات نے رواں ماہ میں انسداد سموگ پر بھٹہ مالکان کے خلاف 11 ایف آئی آر کا اندراج، 1 لاکھ کا جرمانہ، 2انڈسٹری یونٹ سیل کیا ہے ۔ ،سیکرٹری آر ٹی بہاولنگر ظہور حسین نے کہا کہ رواں سیزن میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو51500 کے جرمانے کئے ہیں۔حکومت پنجاب نے انسداد سموگ رولز 2023 کا نفاذ کر دیا ہے۔ خلاف ورزی پر بھٹوں اور انڈسٹریل یونٹس کو سیل، مالکان کے خلاف 12 ایف آئی آر اور 2سے 315000لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر ذولفقار احمد بھون نے کہا کہ محکمہ ماحولیات اینٹوں کے بھٹوں کو سو فیصد زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرائے۔انڈسٹریل یونٹس ممنوعہ فصلات کو آگ لگانے اور دھواں چھڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

بہاولنگر:(بیورو چیف) ڈپٹی کمشنر ذولفقار احمد بھون کی زیر صدارت ضلعی ٹاسک فورس کمیٹی برائے انسداد بجلی چوری کا اجلاس

بہاولنگر:ڈپٹی ڈائریکٹر پراسیکوٹر، ایکسین میپکو سمیت دیگر متعلقہ افسران کی شرکت

بہاولنگر:اسسٹنٹ کمشنرز نے اجلاس میں شرکت کی

بہاولنگر:بجلی چوری کی روک تھام اور بقایات جات کی وصولی کے لئے مشترکہ کارروائیوں کا فیصلہ

بہاولنگر:میپکو حکام ضلع میں زائد بجلی چوری کرنے والے علاقوں کی نشاندہی کریں۔ ڈپٹی کمشنر ذولفقار احمد بھون

بہاولنگر:انڈسٹریز، گھریلو، کمرشل اور زرعی صارفین کا تحصیل سطح پر ڈیٹا فراہم کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر

بہاولنگر:بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز با اثر افراد کے خلاف کارروائیوں سے کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر ذولفقار احمد بھون

بہاولنگر:ضلعی انتظامیہ، پولیس واپڈا حکام کے ہمراہ بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بھر پور کارروائیاں کرے گی۔ڈپٹی کمشنر

بہاولنگر:بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج، بھاری جرمانے اور پابند سلاسل کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر ذولفقار احمد بھون

بہاولنگر:میپکو نادہندگان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر

بہاولنگر:بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر

بہاولنگر:بجلی چور قومی مجرم ہیں، ضلعی پولیس تمام محکموں کے ساتھ مل کر انسدادی کارروائیوں میں شریک ہو گی۔ ڈپٹی کمشنر

بہاولنگر:تمام ایس ڈی پی اووز اور ایس ایچ اووز کو ہدایت کی گئی ہے کہ میپکو حکام کے ساتھ تعاون کریں۔ڈپٹی کمشنر

بہاولنگر:پولیس میپکو ملازمین کو مکمل تحفظ فراہم کرے گی۔ڈپٹی کمشنر

بہاولنگر:بجلی چوری کی زائد شکایت گھریلو، زرعی اور دیہی علاقوں کے صارفین سے موصول ہو رہی ہیں۔ایس ای میپکو

بہاولنگر:آئندہ اجلاس میں تحصیل اور گرڈ سطح پر بجلی چوری کے علاقوں کی فہرستیں انتظامیہ کو فراہم کی جائیں گی۔ایس ای میپکو

بہاولنگر ( بیورو چیف)ڈپٹی کمشنر ذولفقار احمد بھون کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی بارے اجلاس منعقد ہوا۔جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد یوسف چھینہ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام پرائس مجسٹریٹس کو روزانہ کی بنیاد پر انسپکشنزکو مزید موثر کرنے کے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مقرر کردہ قیمتوں پر اشیائ کی فروخت یقینی بنائیں ، ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے۔روزانہ کی بنیاد پر اشیائے ضروریہ کی ریٹ لسٹ پر عملدرآمد یقینی بنائی جائے اور دکانوں پر ریٹ لسٹ نمایاں طور پر آویزاں ہونی چاہیے۔ مصنوعی مہنگائی کا خاتمہ اولین ترجیحات ہیں ،ضلع بھر میں پرائس کنٹرول میکنزم پر حکومتی ویڑن کے مطابق عملدر آمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، اس ضمن میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔صارفین کو اشیائ خردونوش مقررہ نرخ پر دستیاب ہونی چاہیے۔ ڈپٹی کمشنر نے پرائس مجسٹریٹس کو کارکردگی کو بہتر بنانے کا ٹاسک تفویض کیا۔::

بہاولنگر ( بیورو چیف )ڈپٹی کمشنر ذولفقار احمد بھون کی ہدایت پر ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک ہیں۔علی الصبح روزانہ فروٹ اینڈ ویجیٹیبل مارکیٹس کا دورہ کرکے پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے امور کا جائزہ لیا جارہاہے۔پھل اور سبزیوں کی وافر مقدار میں دستیابی کو یقینی بنائی جارہا ہے۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے کہا ہے کہ مقرر کئے گئے نرخ کے مطابق پھل،سبزیاں اور اشیائے خوردونوش فروخت کی جائیں۔خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ نیز نرخ نامے بروقت دکانوں اور دیگر کاروباری مراکز میں نمایاں جگہ پر آویزاں کئے جائیں تاکہ صارفین کو خریداری کے وقت دشواری کا سامنا نہ ہو۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ضلع بھر میں یکم ستمبر سے 16 ستمبر کے دوران مقامات پر جا کر اشیاء خوردو نوش کے نرخ اور کوالٹی کو چیک کیا۔اس دوران خلاف ورزی پانے پر مجموعی طور پر11لاکھ۔ 72000 ہزار سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا اور متعلقہ تھانہ میں۔ 7 ایف آئی آرز درج کرائی گئی۔ دکانوں کو سر بمہر کیا گیا اور دکانداروں۔ 102 کو گرفتار کیا گیا۔

بہاول نگر۔/(بیورو چیف) ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیرصدارت فرٹیلائزرز کے متعلق اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر جنرل ظہور حسین تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ، محکمہ زراعت کے افسران،
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ کاٹن کی بھرپور پیداوار ملکی معیشت کے لیے کلیدی اہمیت کی حامل ہے اس لیے محکمہ زراعت کاشتکاروں کی بھرپور معاونت و رہنمائی کرے اور بہترین کھادمقرر کردہ نرخوں پرمہیا کی جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کھاد ڈیلرز سے کہا کہ وہ کاشتکاروں کی ڈیمانڈ کو مدنظر رکھتے ہوئےاعلی کوالٹی کی کھاد کنٹرول ریٹ پر بروقت ضلع کی تمام تحصیلوں میں فراہم کریں۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے اجلاس میں محکمہ زراعت کے افسران کو ہدایت کی کہ کھاد کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور کھاد کے سپلائی آرڈرز کا فالواپ روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے۔

:بہاولنگر../(بیورو چیف)حکومت پنجاب کی ہدایت پر نہری پانی کی چوری کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ ٹیل تک پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے. اس سلسلہ میں اجلاس ڈپٹی کمشنر ذولفقار احمد بھون کی زیر صدارت ذی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین ، اسسٹنٹ کمشنرز ،ایس ای ایریگیشن اور محکمہ انہار کے دیگر افسران نے شرکت کی. ڈپٹی کمشنر نے محکمہ انہار کے افسران کو ہدایت کی کہ نہری پانی کی چوری کی روک تھام کیلئے مؤثر انداز میں کام کیا جائے متعلقہ افسران نہروں کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کریں.نہری پانی کی چوری میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے.اس سلسلہ میں کسی قسم سستی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ تحصیل سطح پر نہری پانی کی چوری کو روکنے کے حوالہ سے کمیٹیاں فیلڈ میں متحرک انداز میں کام کریں. واضح رہے کہ کمیٹی متعلقہ تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر، ڈی ایس پی اور محکمہ انہار کے افسران پر مشتمل ہیں. ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قائم کمیٹی فعال انداز میں کام کریں تاکہ ذمیندار و کاشکاران ریلیف حاصل کر سکیں. اس موقع پر بتایا گیا کہ ضلعی سطح پر کنٹرول روم فعال ہے اسی طرح ڈی پی او آفس میں بھی کنٹرول روم قائم ہے.

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں