ہارون آباد سے ہمارے نمائندے زاہد حسین انجم کی رپورٹ کے مطابق
ڈسٹرکٹ بہاولنگر نافع کے ضلعی ڈائریکٹر جناب عامر یعقوب نے پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کو دارارقم سکول ڈہرانوالہ میں اک پر تکلف ظہرانہ دیا اور نافع کی سرگرمیوں کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا
30 ستمبر کو ہارون آباد میں ہونے والے *تعمیر سیرت کیمپ* کے متعلق آگاہ کیا اور شرکاء ظہرانہ کو دعوت نامے بھی دیئے ۔ڈائریکٹر نافع عامر یعقوب نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں بچوں کی تعلیمی استعداد بڑھانے کے لیے جہاں مربوط و مضبوط منصوبہ بندی کی ضرورت ہے وہاں استاد کی فکری تربیت ہونا ضروری ہے اس سلسلے میں نافع ضلع بہاولنگر اساتذہ کے لیے *تعمیر سیرت کیمپ* کا انعقاد کر رہا ہے ۔